ابوظبی / تل ابیب: مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے درمیان ایک انتہائی اہم سفارتی رابطہ ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ٹیلی فون کیا، جس میں ایران کی جانب سے حالیہ حملوں اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘وام’ (WAM) کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حالیہ ایرانی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ اس گفتگو کو دفاعی ماہرین خطے میں ایران کے خلاف ایک نئے اور مضبوط اتحاد کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے ایران کے معاندانہ اقدامات کو علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اماراتی صدر محمد بن زائد کو ہر ممکن دفاعی تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔
مشرقِ وسطیٰ میں ایرانی اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

