تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، چالیس بوتل کپی شراب برآمد، ملزم گرفتار،مقدمہ درج ایس ایچ او عاصم شفیق اور ٹیم کی ڈی ایس پی خان پور شاہد نذیر کی نگرانی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اے ایس آئی غلام شبیر نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت مخبر کی اطلاع پر اوڈ چوک کے قریب کامیاب کارروائی میں کپی فروش ملزم امین کھوکھر کو چالیس کپی بوتل شراب برآمد ہونے پر حسب ضابطہ رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا