بیجنگ: چین میں آتش بازی کے کارخانے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 61 دیگر زخمی ہو گئے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ دھماکہ پیر کی سہ پہر صوبہ ہنان کے چانگشا شہر میں آتش بازی کے ایک پلانٹ میں ہوا۔
منگل کے روز سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی فضائی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ سائٹ کے بعض علاقوں میں سفید دھواں اب بھی اُبل رہا ہے، جس میں تنصیبات (فیسیلیٹیز) منہدم یا تباہ ہو گئی ہیں۔
ایک دن بعد سی سی ٹی وی کے ذریعے حاصل کی گئی ڈرون فوٹیج سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ علاقہ جہاں کبھی عمارتیں کھڑی تھیں اب جلے ہوئے ملبے سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ ریسکیو ورکرز اور بھاری مشینری (کھدائی کرنے والے) ملبے کو نکال رہے تھے۔ ان چند عمارتوں سے دھواں اب بھی اٹھ رہا تھا جو کھڑی تھیں، جن میں سے کئی کی چھتیں اڑ چکی تھیں۔ چین کی مرکزی حکومت نے امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے فیلڈ ماہرین کو روانہ کیا ہے اور 480 سے زیادہ ریسکیو اہلکاروں کو فوری طور پر تلاش اور بچاؤ مشن کے لیے جائے وقوع پر تعینات کیا گیا ہے۔
سائٹ کے ارد گرد 3 کلومیٹر کے دائرے کو ایک کنٹرولڈ زون قرار دیا گیا ہے اور اس کے آس پاس کے رہائشیوں کو خالی کر دیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ پولیس نے کمپنی کی انتظامیہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہے۔
چین میں آتشبازی کے کارخانے میں دھماکا، 22 ہلاک ،کئی ایکڑ پر تباہی

