Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب کا لائیو اسٹاک سیکٹر عالمی منڈیوں پر راج کرے گا: وزیراعلیٰ مریم نواز کا 10 لاکھ جانور ایکسپورٹ کرنے کا بڑا ہدف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب لائیو اسٹاک کی صنعت میں ایک نئے دور کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ حکومتِ پنجاب نے گوشت کی عالمی برآمدات بڑھانے کے لیے چینی کمپنی سمیت 7 بڑے اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت پنجاب سے 10 لاکھ جانوروں کا گوشت ایکسپورٹ کیا جائے گا۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ چین کی مشہور ‘گلوبل میٹ کمپنی’ پنجاب میں ‘پامکو’ (PAMCO) کے اشتراک سے جدید ترین بوائلر یونٹس نصب کرے گی۔ ان یونٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر ‘بوائلڈ میٹ’ تیار کر کے برآمد کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر میٹ کمپنیاں ایکسپورٹ کے لیے تیار 3 لاکھ مویشیوں کا گوشت حاصل کریں گی، جبکہ 3 لاکھ بھینسوں و گائے اور 3 لاکھ مینڈھوں کی ‘فیٹنگ’ (Fattening) کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/04/mns-4.mp4

    پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار لائیو اسٹاک سیکٹر کی ‘میکانزیشن’ کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو لائیو اسٹاک مشینری (ملک چلر، فیڈ مکسر، ملک کین کولر وغیرہ) کی خریداری پر 60 فیصد تک بھاری سبسڈی فراہم کرے گی۔
    وزیراعلیٰ نے لائیو اسٹاک کی صحت کے لیے تزویراتی فیصلے کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری ہسپتال قائم کیا جائے گا۔دور دراز دیہاتوں میں جانوروں کے علاج کے لیے ہر تحصیل میں 4 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں کام کریں گی۔
    ایکسپورٹ کا معیار برقرار رکھنے کے لیے 2 ملین جانوروں کی ٹیگنگ کی جائے گی اور نسل بڑھانے کے لیے 2 ملین سیمنز سبسڈی پر دیے جائیں گے۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مفت مویشی دینے کا کوٹہ ڈبل کر دیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں بیوہ اور مطلقہ خواتین کو اب تک 9,255 مویشی مفت دیے جا چکے ہیں، تاکہ وہ معاشی طور پر خود کفیل ہو سکیں۔
    اجلاس میں خوش آئند انکشاف کیا گیا کہ 2022 کے بعد پنجاب میں گل گھوٹو اور لمپی سکن کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ مقامی طور پر تیار کردہ موثر ویکسین اب صرف 30 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ امپورٹڈ ویکسین کی قیمت 300 روپے ہے۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا”ماضی میں لائیو اسٹاک جیسے اہم شعبے کو نظر انداز کرنا افسوسناک تھا۔ لائیو اسٹاک فارمرز کی معاشی خود انحصاری کا اصل ذریعہ ہے، اور ہم اسے جدید خطوط پر استوار کر کے پنجاب کو گوشت کی ایکسپورٹ کا عالمی مرکز بنائیں گے۔”
    اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ دیہی معیشت میں بھی ایک نئی روح پھونک دی جائے گی۔

    Related Posts

     جعلی پولیس اہلکار گرفتار  

    سہیل راجپوت کی زیرِ صدارت روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں  اہم اجلاس

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ایاز سلیم کی زیرِ صدارت کرائم ریویو اجلاس

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.