راولپنڈی :میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیر اہتمام جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس کا مقصد بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹیجک رجحانات اور جنگ پر جدید ٹیکنالوجی کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کے فروغ کےلیے دفاعی صنعت، صارفین اورتعلیمی اداروں کے مابین تعاون پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی پیداوار اور خود انحصاری کےفروغ سے پاکستان میں کم لاگت اور عالمی معیار کی حامل دفاعی صنعت قائم ہوگی۔
نیول چیف نے کہا کہ بحرِ ہند ایک اہم خطہ ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے۔بحرِ ہند سے عالمی تجارت کی وسیع آمدورفت ہے جس میں رکاوٹ سے عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔کانفرنس میں اجاگر کیا گیا کہ تیز رفتار تکنیکی ترقی جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے اور دفاعی حکمتِ عملی ازسرِنو متعین ہو رہی ہیں۔
تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت، پالیسی سازوں، سفارتکاروں، ماہرین ِتعلیم،صنعتیِ ماہرین اور طلبہ نے شرکت کی۔
پاکستان کی ‘میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس’ کانفرنس؛ کیا جدید ٹیکنالوجی مشرقِ وسطٰی کے تنازعات کا رخ موڑ دے گی؟

