اسلام آباد :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
#Pakistan–#US discussions on #Iran talks: The #American charge d'affires and the Interior Minister discussed diplomatic efforts regarding the second round of talks in Islamabad, according to the Interior Ministry. "Both sides emphasized the need for continuity of diplomatic… pic.twitter.com/lxdYV9ML1U
— Tahir Khan (@taahir_khan) April 23, 2026
ملاقات کے دوران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد سے متعلق سفارتی کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرداخلہ نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تنازع کے دیرپا حل کے لیے سفارتی چینلز کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے بھی مثبت پیشرفت سامنے آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، اور توقع ہے کہ فریقین سفارتی اور پرامن حل کو موقع دیں گے۔
اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں قیام امن اور تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

