کراچی :عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 52 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4 ہزار 714 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 458 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار321 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 98 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 225 روپے کی کمی سے 8 ہزار 99 روپے ہوگئی۔

