Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      خلا میں سب سے زیادہ دور جانیکا ریکارڈ، آرٹیمس II کی عملے سمیت بحفاظت واپسی

      بلیک میلرز ہوشیار! مریم نواز کا ’پنجاب سائبر کرائم یونٹ‘ بنانے کا اعلان؛ بچیوں کو شکایت کے لیے تھانے نہیں جانا پڑے گا

      جنگ بندی کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

      کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سڈنی میں گرفتار، وجہ کیا بنی؟ پی ایس ایل کا کیا ہوگا؟

       صنعتی انقلاب کی دستک: مریم نواز کی چینی وفد سے ملاقات ،بڑا بریک تھرو، سولر پینل اب پنجاب میں بنیں گے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پوپ لیو چہاردہم کا ’اعلانِ امن‘: "قادرِ مطلق ہونے کا وہم ترک کرو، بم برسانے والوں پر خدا کی برکت نہیں ہوتی”

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ویٹیکن سٹی: مشرقِ وسطٰی میں بڑھتی ہوئی جنگی چنگاریوں کے درمیان پوپ لیو چہاردہم نے اپنے اب تک کے سخت ترین لہجے میں عالمی طاقتوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، تاریخ کے پہلے امریکی نژاد پوپ نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو "قادرِ مطلق ہونے کا وہم” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔
    پوپ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں کا نام لیے بغیر کہا کہ دنیا میں خود پرستی، دولت کی ہوس اور طاقت کی نمائش کا دور اب ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حقیقی طاقت زندگیوں کے تحفظ میں ہے نہ کہ انہیں ختم کرنے میں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، پوپ کا یہ بیان براہِ راست ان امریکی و اسرائیلی حکام کے لیے ایک پیغام ہے جو مذہب کو جنگ کے جواز کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
    پوپ نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے بیانات کے تناظر میں کہا کہ خدا کے مقدس نام کو موت کے سودوں اور بمباری کے لیے گھسیٹنا ناقابلِ قبول ہے۔
    انہوں نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور وہاں مقیم عیسائی برادری کے تحفظ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
    جنگ کے آغاز میں خاموش رہنے والے پوپ نے اب دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے ایرانی تہذیب کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کو انسانیت کے خلاف قرار دیا ہے۔
    پوپ لیو نے تمام "نیک نیت انسانوں” سے اپیل کی کہ وہ سیاسی رہنماؤں پر امن مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالیں تاکہ برائی کے اس شیطانی چکر کو توڑا جا سکے۔
    تاریخ کے پہلے امریکی نژاد پوپ نے اپنی دعا میں امریکہ یا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ خود پرستی اور دولت پرستی بہت ہو چکی۔ طاقت کے مظاہرے اور جنگ بہت ہو چکی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی طاقت زندگی کی خدمت کرنے سے ظاہر ہوتی ہے۔

     

    Related Posts

    کیا مستقبل کی جنگیں اب ٹینکوں سے نہیں، بلکہ ایک ‘سافٹ ویئر اپڈیٹ’ سے لڑی جائیں گی؟

    بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل، کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟

    کنگ بابر کااہم اعزاز،ٹاپ ٹین میں شمولیت سے کچھ ہی دور

    مقبول خبریں

    کیا مستقبل کی جنگیں اب ٹینکوں سے نہیں، بلکہ ایک ‘سافٹ ویئر اپڈیٹ’ سے لڑی جائیں گی؟

    بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل، کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟

    کنگ بابر کااہم اعزاز،ٹاپ ٹین میں شمولیت سے کچھ ہی دور

    پوپ لیو چہاردہم کا ’اعلانِ امن‘: "قادرِ مطلق ہونے کا وہم ترک کرو، بم برسانے والوں پر خدا کی برکت نہیں ہوتی”

    برصغیرکی ایک اور سریلی آواز ہمیشہ کے لئے خاموش،آشا بھوسلے چل بسیں

    بلاگ

    پنجاب پولیس میں تبادلوں کا فیصلہ "بے نقاب نیوز” افسران کے نام منظر عام پر لے آیا

    چیف سیکرٹری اور آئی جی جیل دونوں گریڈ 22، مگر کنٹرول سیکرٹری داخلہ کے پاس کیوں ؟آئی جی کا تبادلہ یقینی، نئے نام سامنے آگئے، صحافی آصف چوہدری اندر کی خبر لے آئے

    چاولوں میں چھپا قتل کا راز، سالانہ ختم کی مٹھاس نے جرم کو بے نقاب کیا، عمر ورک کی سلیکشن کام کر گئی

    باپ بسترِ مرگ پر، بیٹا ڈیوٹی پر کرب کی انتہا،، بیٹے کی خواہش بھی انتظامی ناراضگی کی نذر ہو گئی؟

    ”سہیل احمد کا المیہ“ توفیق بٹ کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.