ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ایک تازہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں لوگوں کی نظریں ان کے چہرے سے زیادہ ان کے جوتوں پر جم گئیں۔
ویڈیو میں سلمان خان نے جو بوٹس پہن رکھے تھے، وہ بظاہر جگہ جگہ سے "پھٹے ہوئے”، بوسیدہ اور بالکل کباڑ نظر آ رہے تھے۔
View this post on Instagram
جیسے ہی ویڈیو سامنے آئی، سوشل میڈیا صارفین نے سلمان خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کسی نے طنزاً پوچھا کہ "بھائی کے پاس نئے جوتے خریدنے کے پیسے ختم ہو گئے؟” تو کسی نے اسے "غریبی کا نیا اسٹائل” قرار دیا۔ لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو مذاق اڑانے والے دنگ رہ گئے۔
سلمان خان کے مداحوں اور فیشن کے ماہرین نے انکشاف کیا کہ یہ کوئی ٹوٹے ہوئے جوتے نہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ لگژری برانڈ بیلنسیاگا (Balenciaga) کے تیار کردہ ‘ڈسٹریسڈ لیدر کاؤبوائے بوٹس’ ہیں۔ اس برانڈ کی خاصیت ہی یہی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو جان بوجھ کر "پھٹا ہوا” اور "پرانا” لک (Distressed Look) دیتے ہیں، جو کہ عالمی فیشن مارکیٹ میں ایک بڑا ٹرینڈ مانا جاتا ہے۔
ان بظاہر "پھٹے ہوئے” جوتوں کی قیمت کسی عام انسان کے وہم و گمان سے بھی باہر ہے۔ بھارتی مارکیٹ میں ان بوٹس کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہے۔ اگر اسے پاکستانی روپے میں دیکھا جائے تو یہ تقریباً 4 سے 5 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ جو کچھ بھی پہن لیں، چاہے وہ بظاہر کباڑ ہی کیوں نہ لگے، اس کے پیچھے لاکھوں کی قیمت اور ایک منفرد اسٹائل اسٹیٹمنٹ چھپا ہوتا ہے۔ اب ٹرولرز خاموش ہیں اور مداح بھائی کے اس مہنگے ترین "پھٹے فیشن” کے گن گا رہے ہیں۔

