Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وٹس ایب کاصارفین کے لئے رازداری کاعالمی معیار، نیا ‘جادوئی’ فیچر متعارف کرادیا

      ”چیٹ جی پی ٹی بھی فارغ”: چین میں مصنوعی ذہانت کا ’اوپن کلا‘ انقلاب، کیا انسانوں کی چھٹی ہونے والی ہے؟

      گوادر پورٹ عالمی تجارت کا نیا ‘محفوظ قلعہ’ بن گیا؛ ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی آمد سے نئے باب کا آغاز!”

       5G فعال کرنے کا آسان طریقہ،  اسمارٹ فون کی چھپی ہوئی طاقت کو صرف ایک منٹ میں جگائیں!

      ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے بند۔ انڈونیشیا پابندی لگانے والا پہلا ایشیا ملک بن گیا”

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پی ایس ایل میں پہلی بارلاہور قلندر کے فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں بتایا کہ لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان پر اتوار کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچ میں بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
    یہ واقعہ لاہور میں کھیلے گئے میچ کے آخری اوور میں پیش آیا جب کراچی کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے۔
    فخر، لاہور کے کپتان شاہین آفریدی اور تیز بولر حارث رؤف نے اس موقعے پر مختصر مشاورت کی، جس کے دوران فخر اور رؤف نے ایک دوسرے کے درمیان گیند پاس کی۔
    اس کے بعد امپائر رؤف کے پاس آئے اور گیند دیکھنے کے لیے مانگی۔ سکوائر لیگ امپائر سے مشاورت کے بعد آفیشلز نے کراچی کو پانچ پنالٹی رنز دے دیے اور گیند تبدیل کرنے کا حکم دیا۔
    یہ پنالٹی مہنگی ثابت ہوئی کیونکہ عباس آفریدی نے چوکا اور چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو چار وکٹوں سے فتح د لا دی۔پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ’فخر نے میچ ریفری روشن مہاناما کی سربراہی میں ہونے والی ڈسپلنری سماعت کے دوران اپنے خلاف عائد الزام کی تردید کی۔‘
    ’اگلے 48 گھنٹوں کے اندر ایک اور سماعت مقرر ہے جس کے بعد میچ ریفری اپنا فیصلہ سنائیں گے۔‘
    شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج دیکھیں گے۔
    انہوں نے بعد از میچ پریزنٹیشن تقریب میں کہا ’مجھے اس بارے میں معلوم نہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا یہ کیمرے میں موجود ہے اور پھر بات کریں گے۔‘
    پی ایس ایل میں پہلی بار بال ٹمپرنگ کا الزام عائد ہوا ہے اور جرم ثابت ہونے پر فخر کو ایک یا دو میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
    آسٹریلوی کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر، سٹیو اسمتھ اور کیمرون بین کرافٹ کو 2018 میں جنوبی افریقہ میں بال ٹمپرنگ سکینڈل کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے طویل پابندیاں سنائی تھیں۔

    Related Posts

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 32 دہشت گرد ہلاک

    سعودی ولی عہد سے شاہ اردن اور امیر قطر کی ملاقات، خطے میں فوجی کشیدگی کے اثرات کا جائزہ

    سکھر، ام رباب چانڈیو کے والد، چچا اور دادا قتل کیس میں نامزد ملزمان بری

    مقبول خبریں

    پنجاب میں پروٹوکول ملازمین کی موجیں؛ سیکرٹری اطلاعات کی سمری منظور،الاؤنس میں میگا اضافہ

    اسلام آباد کے پوش علاقے میں مسلح افراد کا دھاوا،معروف بزنس مین عامر اعوان قتل

    مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو جاتے جاتے ایران کو برباد، بنجر کرکے جائینگے ، ڈونلڈٹرمپ کی ہولناک دھمکی

    صدر زرداری کا چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ، اسحاق ڈار چینی ہم منصب کی دعوت پرکل بیجنگ جائینگے

    تاریخی فرار: بن گوریان ایئرپورٹ بند، اسرائیل میں بھگدڑ! ہزاروں اسرائیلی طابا بارڈر پہنچ گئے

    بلاگ

    ملکہ کوہسار اب کارکردگی میں بھی سب سے اوپر! ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت میں مری کی تاریخی برتری، اسٹنٹ کمشنر تیمور عادل رول ماڈل قرار

    سی سیکشن کی ویڈیو وائرل، انسانیت کو شرمندہ کرنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن

    ’’بڑی جنگ میں پاکستان کی ثالثی’’ میاں حبیب کا کالم

    کشمیر پولیس بحران، آئی جی لیاقت ملک نے بازی پلٹ دی،کشمیر پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    ”حوصلہ مند ایرانی قوم“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.