نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایران پر بند کمرے کا اجلاس ہو گا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) جمعہ کو ایران پر بند کمرے کا اجلاس منعقد کرے گی۔ یہ نیویارک کے وقت کے مطابق صبح 10:00 بجے (14:00 GMT) پر ہو گا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، اقوام متحدہ کے دو سفارت کاروں نے کہا کہ روس نے ایران میں سویلین انفراسٹرکچر پر امریکی-اسرائیلی حملوں پر بات کرنے کے لیے یو این ایس سی کے اجلاس کی درخواست کی ہے۔ امریکا جو اس وقت سلامتی کونسل کی صدارت رکھتا ہے، نے اس اجلاس کا اہتمام کیا ہے۔
شہری تنصیبات پرحملے، ایران پر اقوام متحدہ کا بند کمرہ اجلاس آج ہوگا

