Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "ایرانی پلوٹونیم پر قبضے کا مشن”: امریکہ کے ایران میں زمینی فوج اتارنے کے خفیہ منصوبے کا انکشاف، پینٹاگون کی بڑی تیاریاں!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :پینٹاگون کی جانب سے ایرانی جوہری مواد (پلوٹونیم) کو قبضے میں لینے کے لیے زمینی فوج اتارنے کی منصوبہ بندی کی خبروں نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کو ایک انتہائی خطرناک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔ ایک طرف صدر ٹرمپ "کارروائیاں سمیٹنے” کی بات کر رہے ہیں، تو دوسری طرف پسِ پردہ ایک بڑے زمینی حملے کی فائلیں تیار کی جا رہی ہیں۔
    سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے سینیئر اہلکار اس طرح کی کارروائی کی منصوبہ بندی کے لیے درخواستیں کر رہے ہیں۔
    سی بی ایس نے دو عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ اگر امریکا فوجی ایران میں داخل ہوتے ہیں تو وہ ایرانی فوجیوں کو کیسے حراست میں رکھیں گے۔
    جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اس سے قبل انھوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ جنگ بندی نہیں چاہتے۔
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قبل ازیں صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ ’کہیں بھی زمینی دستے‘ بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرا ارادہ ہوتا بھی تو یقیناً آپ کو نہ بتاتا۔
    محکمہ دفاع نے اس فوجی نقل و حرکت کے بارے میں بی بی سی کی درخواست پر تاحال تبصرہ نہیں کیا ہے۔
    مشرق وسطیٰ میں واشنگٹن کی فوجی کارروائیوں کی ذمہ دار امریکی سینٹرل کمانڈ نے ممکنہ فوجی نقل و حرکت کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کیا ہے۔
    بی بی سی کے امریکا میں پارٹنر سی بی ایس نیوز کو متعدد ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے جوہری مواد کو محفوظ بنانے یا اسے قبضے لینے کے مختلف طریقوں پر کام کر رہی ہے۔
    دو ذرائع نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ اس کام کے لیے جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کو استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک ایلیٹ ملٹری یونٹ ہے جسے اکثر انتہائی حساس آپریشنز کا کام سونپا جاتا ہے۔
    ایک اور ذریعے نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک ایسی کسی کارروائی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
    وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے سی بی ایس کو بتایا کہ تیاریاں کرنا پینٹاگون کا کام ہے۔
    خیال رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کے آغاز کے بعد سے بارہا ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
    امریکا اور اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کی مخالفت کرتے آئے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ایران جوہری بم تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کی ایران سختی سے تردید کرتا ہے۔

     

    Related Posts

    دیر بالا میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، ناکہ بندیوں اور چیکنگ کا سلسلہ جاری 

    میٹرک  میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں  تقریبِ تقسیمِ انعامات

    ڈپٹی کمشنر  کی زیر صدارت  اینٹی سموگ کے حوالے سے اجلاس

    مقبول خبریں

    دیر بالا میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، ناکہ بندیوں اور چیکنگ کا سلسلہ جاری 

    میٹرک  میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں  تقریبِ تقسیمِ انعامات

    ڈپٹی کمشنر  کی زیر صدارت  اینٹی سموگ کے حوالے سے اجلاس

      مزدور کی بیٹے اور داماد کے خلاف دہائی، تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات

     خلیجی ممالک میں کشیدگی،  پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر

    بلاگ

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.