Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین: آپریشن "غضب للحق” کو پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی قرار دے دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پاک فوج کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف حالیہ کامیاب آپریشن "غضب للحق” کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے اسے دفاعِ وطن کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت کا بھرپور جواب دینا وقت کی ضرورت تھی۔
    سپیکر پنجاب اسمبلی نے پاک فوج کے جوانوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:”پاکستان کی سرحدیں ایک آہنی دیوار کی مانند ہیں، ان سے ٹکرانے والا ہر فتنہ پاش پاش ہو جائے گا۔”
    انہوں نے ان غازیوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر وطن کی سرحدوں کو ناقابلِ عبور بنا دیا ہے۔
    ملک محمد احمد خان نے فتنہ الخوارج اور ان کے ہینڈلرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب خاموش نہیں رہے گا بلکہ دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جو وہ سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والوں کو اب ہر محاذ پر عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
    اپنے بیان کے آخر میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ریاست ہے اور انشا اللہ ہمیشہ رہے گی۔ انہوں نے "پاکستان زندہ باد، تا قیامت پاکستان پائندہ باد” کے نعرے کے ساتھ افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

    Related Posts

    پنجاب میں بے روزگاری کا طوفان: 4 سالوں میں 80 فیصد اضافہ، ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے!

    مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا گیا، پٹرول کی قیمت میں 55 روپے لٹر اضافہ، لمبی قطاریں، پمپوں پر شہری ذلیل وخوار ہونے لگے

    وزیراعظم شہباز شریف کی زخمی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات: داخلی سلامتی اور امن و امان پر اہم مشاورت

    مقبول خبریں

    پنجاب میں بے روزگاری کا طوفان: 4 سالوں میں 80 فیصد اضافہ، ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے!

    8 سال بعد پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

    مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا گیا، پٹرول کی قیمت میں 55 روپے لٹر اضافہ، لمبی قطاریں، پمپوں پر شہری ذلیل وخوار ہونے لگے

    وزیراعظم شہباز شریف کی زخمی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات: داخلی سلامتی اور امن و امان پر اہم مشاورت

    بلاگ

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    ”اور یہی سیدھے رستے پر ہیں“ توفیق بٹ کا کالم

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.