سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیالکوٹ کے نواحی گاؤں ‘وریو’ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی طارق سبحانی کی چچی اور وزیرِ مملکت برائے منصوبہ بندی ارمغان سبحانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور غمزدہ خاندان کو دلاسا دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ:
"ماں کے پرنور سائے سے محرومی ایک عظیم سانحے کے مترادف ہے، اس پاکیزہ رشتے کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں۔ ماں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا اور نہ ہی یہ کمی کبھی پوری ہو سکتی ہے۔”
وزیراعلیٰ کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیرِ محنت محمد منشاء اللہ بٹ اور وزیرِ بلدیات میاں ذیشان رفیق بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد نے بھی تعزیتی ملاقات میں شرکت کی۔
مریم نواز شریف نے ارمغان سبحانی اور طارق سبحانی سے گفتگو میں مرحومہ کی سماجی خدمات کو بھی یاد کیا اور ان کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی۔

