اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے چند شہروں پر چھوٹے ڈرونز کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے جمعے کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملے کی کوشش کی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’اینٹی ڈرون سسٹم نے تمام ڈرونز کو مار گرایا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ’ان واقعات نے ایک بار پھر افغان طالبان حکومت اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان براہِ راست تعلق کو بے نقاب کر دیا ہے۔‘
فتنہ الخوارج کے خیبرپتخونخوا کے مختلف علاقوں چھوٹے ڈرونز حملے ناکام، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

