Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    افغانستان کی جارحیت کیخلاف سینیٹ میں متفقہ مذمتی قرارداد منظور

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :سینیٹ نے مغربی سرحد پر افغانستان کی جارحیت کے خلاف متفقہ مذمتی قراراد منظور کر لی۔
    قرارداد میں سرحدی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے افغان طالبان کے طرزِ عمل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
    قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے ایوان بالا میں پیش کی۔ متن کے مطابق سینیٹ نے دراندازی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
    قرارداد میں کہا گیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے اور اس معاملے پر عالمی برادری اپنی ذمہ داری ادا کرے۔
    سینیٹر شیری رحمان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح معرکہ حق میں بھارت کو آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت جواب دیا گیا تھا، اسی طرح موجودہ صورتحال میں بھی پاکستان اپنے آئینی حق کے مطابق ردِعمل دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے لیے پوری قوم دعاگو ہے۔
    اپوزیشن کی جانب سے بھی قرارداد کی حمایت کی گئی۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ جب بات ملک کی ہو تو ہم سب متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنا ہوگا تاکہ ملک میں امن و استحکام قائم رہ سکے۔
    چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف جو حالیہ کاروائی کی ہے سینٹ اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے، سینٹ کا اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

     

    Related Posts

    پنجاب میں بے روزگاری کا طوفان: 4 سالوں میں 80 فیصد اضافہ، ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے!

    مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا گیا، پٹرول کی قیمت میں 55 روپے لٹر اضافہ، لمبی قطاریں، پمپوں پر شہری ذلیل وخوار ہونے لگے

    وزیراعظم شہباز شریف کی زخمی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات: داخلی سلامتی اور امن و امان پر اہم مشاورت

    مقبول خبریں

    پنجاب میں بے روزگاری کا طوفان: 4 سالوں میں 80 فیصد اضافہ، ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے!

    8 سال بعد پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

    مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا گیا، پٹرول کی قیمت میں 55 روپے لٹر اضافہ، لمبی قطاریں، پمپوں پر شہری ذلیل وخوار ہونے لگے

    وزیراعظم شہباز شریف کی زخمی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات: داخلی سلامتی اور امن و امان پر اہم مشاورت

    بلاگ

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    ”اور یہی سیدھے رستے پر ہیں“ توفیق بٹ کا کالم

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.