Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

      مائیکروسافٹ ” اے آئی اور کلاؤڈ“ میں کام کرنیوالوں کی ہوش ربا تنخواہیں! آن لائن ڈیٹا لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    “بے نقاب ٹی وی کا اعزاز“ بے نقاب کی خبر پھر سچ ثابت، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے تبادلے، عید کے بعد مزید تبادلوں کا جھکڑ متوقع

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(اسد مرزا)

    حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ و ضلعی سطح پر بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے، جس کے بعد محکمہ پولیس میں ایک بڑا انتظامی جھٹکا سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تبادلوں کی خبر سب سے پہلے بے نقاب ٹی وی نے بریک کی تھی، تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی مصروفیات کے باعث اس پر فوری عملدرآمد نہ ہو سکا۔ اب باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یہ خبر درست ثابت ہو گئی ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے بعد تبادلوں کا دوسرا بڑا مرحلہ بھی متوقع ہے۔
    حکومت پنجاب کی جانب سے اعلیٰ افسران کی سطح پر اہم تقرریاں کی گئی ہیں۔ خرم شاکور کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سی پی او لاہور تعینات کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔ عثمان اکرم گوندل کو ڈی آئی جی آپریشنز سی ٹی ڈی سے تبدیل کر کے ریجنل پولیس آفیسر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔


    دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کی قیادت میں ضلعی سطح پر بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ، کیپٹن (ر) دوست محمد کو سیالکوٹ، ساجد حسین کھوکھر کو جھنگ اور ارسلان زاہد کو ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔
    اسی طرح محمد وقار عظیم کو میانوالی، محمد عابد کو خانیوال، اخلاق اللہ تارڑ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ شفیق احمد کو جہلم کا ڈی پی او مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد طارق عزیز کو اسپیشل برانچ لاہور ریجن، سید عمران کرامت بخاری کو انٹیلی جنس اسپیشل برانچ اور فاروق سلطان کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اسماعیل الرحمن کو اے آئی جی کمپلینٹس اور احمد محی الدین کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مزید تقرریوں میں محمد راشد کو سی ٹی ڈی میں ایس ایس پی انٹیلی جنس، کیپٹن (ر) محمد اجمل کو اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب، فراز احمد کو اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ جبکہ فیصل شہزاد اور عابد نثار کو سنٹرل پولیس آفس میں تربیتی کورس کے لیے رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دیگر اہم تعیناتیوں میں بلال افتخار کو ایس ایس پی پی ایچ پی گوجرانوالہ، عبدالوهاب کو سی سی ڈی ہیڈکوارٹرز لاہور، وسیم اختر کو چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ اور عائشہ بٹ کو ایلیٹ پولیس فورس ہیڈکوارٹرز لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ وسیع پیمانے پر تبادلے کارکردگی بہتر بنانے، کمانڈ اینڈ کنٹرول مضبوط کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، جبکہ عید کے بعد مزید اہم تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

    Related Posts

    شرح سود کم ہونے سے اسٹیٹ بینک کے سالانہ منافع میں 509 ارب روپے سے زائد کی کمی

    ہزاروں مسلمانوں کا قاتل  حراست میں سسک سسک کر مرگیا

    ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  بڑھ گئے

    مقبول خبریں

    شرح سود کم ہونے سے اسٹیٹ بینک کے سالانہ منافع میں 509 ارب روپے سے زائد کی کمی

    ہزاروں مسلمانوں کا قاتل  حراست میں سسک سسک کر مرگیا

    ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  بڑھ گئے

    بیوی کا افیئر پکڑنے والا شوہر، خود بھی عجیب مشکل میں پھنس گیا

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 11 پیسے کمزور، 95.55 روپے پر بند

    بلاگ

    دوبندو واقعہ کے بعد۔۔۔ سوال اب بھی باقی ہیں

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    ایک سانحہ، کئی قاتل

    ”کرپشن الزامات،خفیہ رپورٹس اور محکمانہ ریکارڈ؛ آئی جی پنجاب کے حکم پر سب بدل سکتا ہے لیکن ؟“

    ڈاکٹر ثمینہ گل کی شعری کتاب ’’زمین کا مذہب‘‘ کے بارے ڈاکٹر مقصود جعفری کا تبصرہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.