Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا ایران کیخلاف محدود جنگی کارروائی کرے گا، وال اسٹریٹ جرنل،کچھ بھی ہوا تو امریکی اثاثے جائز ہدف ہونگے،ایران

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن/تہران : امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل (WSJ) کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو نئے جوہری معاہدے پر مجبور کرنے کے لیے اس کے خلاف "محدود فوجی حملوں” کے آپشن پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، جبکہ ایران نے اقوامِ متحدہ میں جوابی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں خطے میں موجود تمام امریکی تنصیبات اس کا نشانہ ہوں گی۔
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی طیارے (ایئر فورس ون) پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو واضح ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ انہوں نے کہا:
    "اگلے 10 سے 15 دن میں یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوگا یا پھر ان کے لیے صورتحال انتہائی افسوسناک ہوگی۔ یہ تقریباً آخری حد ہے۔”
    ٹرمپ نے واشنگٹن میں ‘بورڈ آف پیس’ کے پہلے اجلاس میں بھی تہران کو متنبہ کیا کہ ایران کو ہر صورت ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا، ورنہ "برے حالات” پیدا ہوں گے۔
    وال اسٹریٹ جرنل کا بڑا انکشاف
    امریکی اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس ایران کے فوجی اور سرکاری مقامات پر ابتدائی طور پر محدود حملے کر سکتا ہے۔ اس کا مقصد تہران پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ امریکہ کی شرائط پر جوہری معاہدہ، میزائل پروگرام میں کمی اور مسلح گروہوں کی حمایت ختم کرنے پر راضی ہو جائے۔ اگر ایران نے یورینیم کی افزودگی ختم نہ کی تو واشنگٹن ایک بڑے پیمانے کی عسکری مہم شروع کر سکتا ہے۔
    دوسری جانب تہران نے کسی بھی دباؤ میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل اور سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے فوجی حملے کیے تو خطے میں موجود تمام امریکی مراکز، اثاثے اور تنصیبات (بشمول ڈیاگو گارسیا ایئربیس) ایران کے "جائز اہداف” بن جائیں گے۔
    تہران نے واضح کیا ہے کہ وہ جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے تو تیار ہے لیکن اپنے میزائل پروگرام یا دفاعی حکمت عملی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
    یہ دھمکیاں ایک ایسے وقت میں دی جا رہی ہیں جب امریکا نے حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی فوجی نفری خطے میں تعینات کر رکھی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی طیاروں، سی 130 ،فائٹرز اور تیل سپلائی کرنیوالے جہازوں کا ائیر برج قائم کردیا گیا ہےجو24 گھنٹے کام کررہا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/02/tweeload_zjz295qd.mp4

    امریکی بحری بیڑے "یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ” اور "یو ایس ایس ابراہم لنکن” اس وقت ایرانی حدود کے قریب موجود ہیں۔
    اردن اور دیگر قریبی ممالک میں درجنوں جدید ترین جنگی طیارے (F-35 اور F-15) تعینات کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ اس وقت اردن کے کسی بھی جنگی بیس پر ایک بھی فائٹر طیارہ پارک کرنے کی گنجائش نہیں بچی۔
    صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ہے۔ سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور کرپٹو کرنسی کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

    Related Posts

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کانگو منتقل؛ واشنگٹن تمام اخراجات بھرے گا

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    مقبول خبریں

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.