Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور پانچ سالہ پابندی ختم

      ’’ اڑتا ہوا وائٹ ہاؤس ’’ٹرمپ نے نئے ’’ایئر فورس ون‘‘ کی رونمائی کردی،

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پارلیمنٹ ہاؤس سے اپوزیشن کا دھرنا ختم، عمران خان رہائی فورس بنانے کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: رمضان المبارک کے باعث تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا پارلیمنٹ ہاؤس سے دھرنا ختم کرنیکا اعلان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی نے عمران خان رہائی فورس کے قیام کا اعلان کردیا۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہعلامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو عمران خان نے مذاکرات اور احتجاج کی زمہ داری دی تھی ان کا فیصلہ تھا کہ پارلیمنٹ میں دھرنا دیا جائے، ہم نے ان کا فیصلہ تسلیم کیا آج انہوں نے دھرنا ختم کیا ہے اور کہا ہے ہم عمران خان کی بہنوں کی تسلی تک انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد اب منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے، ملک بھر میں نوجوانوں کی ممبرشپ حاصل کی جائے گی اور فورس میں آئی ایس ایف، انصاف یوتھ ونگ، وومن ونگ، مائنارٹی ونگ، پروفیشنلز اور ہر مکتبہ فکر کے افراد شامل ہوں گے۔
    انہوں نے اعلان کیا کہ عمران خان رہائی فورس مکمل طور پر پرامن جدوجہد کرے گی اور رہائی کے بعد فورس کو خود عمران خان تحلیل کریں گے، ممبرشپ کارڈز 4 سے 5 دن میں تیار ہو جائیں گے اور عید کے بعد پشاور میں نوجوانوں سے حلف لیا جائے گا، تحریک کے لیے مضبوط چین آف کمانڈ ہوگی اور ہر ہدایت عمران خان کی نامزد قیادت کے ذریعے آئے گی، یہ جدوجہد حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت اور آزاد میڈیا کے لیے ہے۔
    انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ عزت اور ذلت منصب سے نہیں بلکہ اللہ کے ہاتھ میں ہے اور عمران خان جیل میں رہ کر بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، پی ٹی آئی عدالتی احکامات کی مکمل پابندی کرتی ہے اور خیبر پختونخواہ کے عوام نے صبر اور وفاداری کا ثبوت دیا ہے، آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کاپارلیمنٹ ہاؤس میں دیا گیا دھرنا ختم
    ملک میں ماہِ رمضان کا آغاز ہونے کے باعث تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ہم ختم کرنے جا رہے ہیں، ممبران اسمبلی نے بانی کی صحت کو لے کر احتجاج کیا، ہم صحت کے معاملے کو عدالت لے کر گئے، ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ ذاتی معالجین کو ملایا جائے، ہم نے دیکھا کہ پارلیمنٹ کو جیل خانہ بنا دیا گیا تھا، ہم پارلیمنٹ سے باہر جا رہے تھے کہ راستے بند کر دیئے گئے۔

    Related Posts

    لندن، دو مسافر ٹرینوں  میں ٹکر ڈرائیور ہلاک نو افراد کی حالت تشویشناک

    جیکب آباد میں بھائی نے بھائی کی جان لے لی

    ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ڈاکٹر شدید زخمی

    مقبول خبریں

    لندن، دو مسافر ٹرینوں  میں ٹکر ڈرائیور ہلاک نو افراد کی حالت تشویشناک

    لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 51 ہلاک، پاکستانی کتنے؟

    امریکا-ایران کشیدگی،آبنائے ہرمز پھر بند ؛ سوئٹزرلینڈ میں اہم مذاکرات آج، پاکستان ثالثی کے کردار پر قائم، محسن نقوی کی عباس عراقچی سے اہم ملاقات

    کمبھ میلے کی ‘رودرکش گرل’ کی زندگی کو خطرہ؛ کیرالا ہائی کورٹ کا پولیس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

    استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور پانچ سالہ پابندی ختم

    بلاگ

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.