لاہور:لاہور میں خرم بٹ عرف کے بی کنگ کی جانب سے بسنت کے خصوصی اہتمام نے شہر بھر میں توجہ حاصل کر لی۔
تقریب میں معروف کاروباری شخصیات کے ساتھ سوشل میڈیا سے وابستہ ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی۔
راولپنڈی سے ظفر سپاری اپنے قافلے کے ہمراہ اندرون شہر پہنچے، جہاں چھت پر بسنت کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسنت فیسٹیول کو ثقافتی روایت قرار دیا اور ایسے مثبت اجتماعات کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔
مہمانوں میں اندون و بیرون ملک سے آئے مہمان شریک تھے ۔ اٹک سے آئے عثمان علی ٹک ٹاکر ،ملک فتح اکبر وغیرہ نے خصوصی شرکت کی۔

