Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھارتی جسٹن بیبر’ سوشل میڈیا پر چھا گئے: کروڑوں مداحوں کی توجہ کا مرکز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ممبئی: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک نوجوان اپنی منفرد شخصیت اور ‘مینی فیسٹیشن’ (Manifestation) کی طاقت کی وجہ سے شہ سرخیوں میں ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے دعوؤں کے مطابق، 1.4 ارب کی آبادی والے ملک بھارت میں اس نوجوان سورج چوان کو ‘خوبصورت ترین’ قرار دیا جا رہا ہے۔

    یادرہے ان کے سوشل میڈیا پر 3 ملین سے زیادہ فین ہیں۔انسٹاگرام پر ان کے فالوورز 2.7 ملین سے زائد ہیں۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ انٹرنیٹ صارفین اس نوجوان کا موازنہ عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار جسٹن بیبر سے کر رہے ہیں۔ حالانکہ  یہ ‘بیبی’ جیسے گانے نہیں گاتا۔ 30 سالہ سورج چوان، جنہیں ان کے مخصوص ہیئر اسٹائل کی وجہ سے ‘بھارتی جسٹن بیبر’ کہا جا رہا ہے، آج کل سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان کے بال بالکل ویسے ہی ہیں جیسے 2010 کی دہائی میں کینیڈین اسٹار جسٹن بیبر کے ہوا کرتے تھے۔
    سورج چوان نے اپنے سفر کا آغاز سوشل میڈیا پر سادہ، غیر اسکرپٹڈ اور مزاحیہ ویڈیوز سے کیا تھا۔ ان کے منفرد انداز اور چیلنجز نے دیکھتے ہی دیکھتے انہیں عوامی مقبولیت دلائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Suraj Chavan (@official_suraj_chavan1151)


    ان کی شہرت کو اس وقت چار چاند لگ گئے جب انہوں نے ’بگ باس مراٹھی‘ (سیزن 5) میں حصہ لیا اور فاتح قرار پائے۔
    حال ہی میں انہوں نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے اور وہ 2025 کی رومانوی فلم ‘زپک زپک’ (Zapuk Zupuk) میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
    ریاست مہاراشٹر کے چھوٹے سے قصبے ‘مودھوے’ (بارامتی) میں پیدا ہونے والے سورج کی زندگی ہمیشہ سے اتنی چمکدار نہیں تھی۔ بچپن میں ہی والدین کے انتقال کے بعد وہ یتیم ہو گئے تھے، جس کے بعد چھوٹی عمر میں ہی ان کے کندھوں پر اپنی پانچ بہنوں کی ذمہ داری آن پڑی۔ انہوں نے غربت اور کٹھن حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ محنت اور سچی لگن سے کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
    خواتین مداحوں کے لیے ایک افسوسناک مگر خوش آئند خبر یہ ہے کہ سورج چوان اب اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر چکے ہیں۔ انہوں نے 29 نومبر 2025 کو اپنی بچپن کی دوست سنجنا گوپھانے سے شادی کر لی ہے۔ ان کی یہ سادہ اور پیاری لو اسٹوری سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔


    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان اپنی سوچ کی طاقت سے وہ سب حاصل کر رہا ہے جو وہ چاہتا ہے۔
    جہاں کچھ لوگ اسے ایک مذاق کے طور پر دیکھ رہے ہیں، وہیں مداحوں کا ایک بڑا حلقہ ان کی خود اعتمادی کو سراہ رہا ہے۔
    سوشل میڈیا پر اس بحث نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا واقعی ایک اچھا ہیئر اسٹائل کسی کی قسمت بدل سکتا ہے یا یہ سب ‘مینی فیسٹیشن’ کا کمال ہے۔
    سورج کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ‘مینی فیسٹیشن (Manifestation) اور مستقل مزاجی انسان کو فرش سے عرش تک پہنچا سکتی ہے۔

    Related Posts

    جرمنی میں بھی ہنگامے، کئی دکانیں لوٹ لی گئیں،’’جین زی’’ سڑکوں پر، پولیس سے جھڑپیں

    ایل پی جی کے حوالے سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

    مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کی شادی

    مقبول خبریں

    جرمنی میں بھی ہنگامے، کئی دکانیں لوٹ لی گئیں،’’جین زی’’ سڑکوں پر، پولیس سے جھڑپیں

    ایل پی جی کے حوالے سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

    مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کی شادی

    فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، کانگ پوکپی سے دو لاشیں برآمد

    اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: دونوں کی ملاقات بھی کروا دی گئی!

    بلاگ

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.