Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جعلی حکومت لوگوں کاحق امن اورترقی کھا جاتی ہے، خیبر پختونخوا والوں کو ستھرا پنجاب کاماڈل دیا ہے، مریم نواز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راجن پور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو بے حس ہوتی ہے وہ جو لوگوں کا حق، ترقی، سکون اور امن کھا جاتی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ستھرا پنجاب کا ماڈل طلب کیا تھا جو انہیں دیدیا۔
    راجن پور میں گرین بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ک نقشے میں راجن پور کو آخری ضلع سمجھا جاتا ہے، مگر میرے دل کے نقشے میں پنجاب کی شروعات یہیں سے ہوتی ہے۔ راجن پور لاہور سے دور سہی، مگر نواز شریف اور مریم نواز کے دل سے دور نہیں۔ پنجاب کا کوئی چپہ ایسا نہیں جہاں ترقیاتی کام نہ ہو رہا ہو اور خیبرپختونخواہ کے لوگ وزیراعلیٰ سے سوال کر رہے ہیں، کے پی حکومت نے ہم سے ستھرا پنجاب کا ماڈل مانگا جو ہم نے دے دیا ہے، میں بھی یہی ماڈل پیش کرنے کے لیے برازیل گئی تھی سیر کرنے نہیں، تم اگر دنیا کے کسی ملک میں جاؤ تو کیا کہو گے لوگوں کو شعور دیا؟ کیا شعور سے کسی کا پیٹ بھرتا ہے، میرے بچو! یاد رکھنا جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کا حق چھین لیتی ہے، جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کی ترقی چھین لیتی ہے، جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کا سکون چھین لیتی ہے، جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کا امن اور خوشی چھین لیتی ہے، جب تک عوام حکمرانوں سے سوال نہیں کریں گے حکومتیں سوئی رہیں گی۔
    مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب لوگ پنجاب کا نقشہ دیکھتے ہیں تو راجن پور کو آخری ضلع سمجھتے ہیں مگر میرے دل کے نقشے میں پنجاب کی شروعات راجن پور سے ہوتی ہے، راجن پور لاہور سے دور ضرور ہے مگر نواز شریف اور مریم نواز کے دل سے دور نہیں، یہاں کے بلوچ بھائیوں کی پگڑی، بلوچی ٹوپی اور بلوچی چادر قابل احترام ہیں، میں راجن پور آئی تو مجھے ہیلی کاپٹر سے آنے کا کہا گیا مگر میں نے کہا کہ میں گاڑی سے آؤں گی۔
    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ الزام لگایا جاتا ہے ترقی کے کام صرف لاہور اور وسطی پنجاب تک محدود رہتے ہیں مگر آج حقیقت سب کے سامنے ہے، میں اس وقت راجن پور میں کھڑی ہوں جو جنوبی پنجاب کا حصہ ہے، یہ علاقہ برسوں سے پسماندہ رہا مگر اب یہاں بھی جدید سہولیات آ رہی ہیں، وہی جدید اور ماحول دوست بسیں جو لاہور میں چل رہی ہیں، آج سے راجن پور میں بھی چلیں گی، یہ عملی ثبوت ہے کہ ترقی پورے پنجاب میں پہنچ رہی ہے، اور وہ جو جنوبی پنجاب کے بارے میں ہر وقت سیاسی نعرے لگاتے تھے کہ جنوبی پنجاب کو کچھ نہیں ملا اور اس کے نام پہ ووٹ لیتے تھے وہ جھوٹ آج گرین بس نے اپنے پہیوں کے نیچے دفن کردیا۔

     

    Related Posts

    آپریشن “غضب للحق”وزیرستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    سونے کی قیمتوں کوپر لگ گئے،ہوش رہا اضافہ، عام آدمی کےبعد اب خواص کی پہنچ سے بھی باہر

    مقبول خبریں

    ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

    سونے کی قیمتوں کوپر لگ گئے،ہوش رہا اضافہ، عام آدمی کےبعد اب خواص کی پہنچ سے بھی باہر

    پوتن کا ایران کو ’خفیہ تحفہ‘: امریکی بحری بیڑوں کو نشانہ بنانے کے لیے روسی انٹیلی جنس کی مدد کا انکشاف، 

    پٹرول،ڈیزل قیمتوں میں اضافہ، کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    بلاگ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.