لاہور:(رپورٹ اسد مرزا)آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کی تعیناتی کے بعد ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کا اہم عہدہ تاحال خالی ہے، جس پر تقرری کے لیے اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق اس منصب کے لیے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی خرم شکور اور ایڈیشنل آئی جی عمران محمود کے نام زیرِ غور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں شہزادہ سلطان اور ڈاکٹر وقار عباسی مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، جبکہ حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حلقوں میں اس تقرری کو آئندہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکمتِ عملی کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

