Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    برٹش گلوکارہ نے گریمی ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا،جی این ایکس بہترین البم قرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن :برطانیہ کی پاپ گلوکارہ اولیویا ڈین نے گریمی کا بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ ہپ ہاپ میگاسٹار کینڈرک لامر کے’جی این ایکس‘ کو بہترین البم قرار دیا گیا ہے۔
    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 68 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب اتوار کو لاس اینجلس میں منعقد ہوئی۔
    لندن میں پیدا ہونے والی 26 سالہ اولیویا ڈین کے ساتھ دوڑ میں لیون تھامس، کیٹسی، دی ماریاس، ایڈیسن رائے، سومبر، ایلیکس ویرن اور لولا ینگ بھی شامل تھیں تاہم اولیویا سب سے آگے نکلتے ہوئے اعزاز کی حقدار ٹھہریں۔انہوں نے انعام وصول کرتے ہوئے اپنی دادی کو خراج تحسین پیش کیا جو ٹین ایج کے دوران ایک نئی زندگی کی تلاش میں گیانا سے برطانیہ ہجرت کر گئی تھیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ ضرور کہنا چاہتی ہوں کہ میں ایک تارک وطن کی پوتی ہوں۔‘
    اس کے ساتھ ہی ہال میں موجود سٹارز اور بڑی تعداد میں سامعین نے تالیاں بجا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
    اولیویا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’میں بہادری کی پیداوار ہوں اور میرے خیال میں ایسے لوگ خوشیاں منانے کا حق رکھتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کے بغیر کچھ بھی نہیں۔‘
    علاوہ ازیں 38 سالہ کینڈرک لامر جن کو بڑے ریپ فنکاروں میں شامل کیا جاتا ہے، ان 9 نامزدگیوں میں شامل تھے جو کمیٹی کی جانب سے کی گئیں تاہم پھر وہ سب سے آگے نکلتے ہوئے پہلے نمبر پر پہنچ گئے اور ان کے البم ’جی این ایکس‘ کو بہترین ریپ البم کا ایوارڈ دیا گیا۔
    لامر کا یہ البم سال کے بہترین البم کی دوڑ میں بھی شامل ہے جس میں ان کو پورٹو ریکن کے ریپر بیڈ بنی اور لیڈی گاگا کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔یہ ایوار پچھلے برس بیوس کے کاؤ بوائے کارٹر نے حاصل کیا تھا۔
    اسی طرح اگر لامر کا البم سال کے بہترین البم کا ایوارڈ بھی حاصل کر لے تو وہ پہلے میل سولو گلوکار ہوں گے جو یہ اعلیٰ ایوارڈ حاصل کریں گے۔
    اس سے قبل اس کیٹیگری کے ایوارڈ دو خواتین فنکاروں لورین ہل اور ڈوو اوکسٹ کو مل چکے ہیں۔
    اگر یہ ایوارڈ لیڈی گاگا کے البم کو ملتا ہے تو یہ ان کے کیریئر کا پہلا بڑا ایوارڈ ہو گا۔ اگرچہ وہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ موسیقی کے میدان میں گزار چکی ہیں تاہم ابھی تک گریمی کے پلیٹ فارم سے کوئی ایوارڈ نہیں جیت سکی ہیں۔
    ایونٹ میں موسیقی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں کو بھی ایوارڈ دیے گئے۔
    اس بار وہ اپنے البم ’میہم‘ کے ساتھ مقابلے میں شامل ہیں، جس کو ناقدین ان کی ڈانس کے پاپ روٹس کی طرف واپسی قرار دیتے ہیں۔
    ٹریوور نوح نے چھٹی بار ایونٹ کی میزبانی کی اور کہا جا رہا ہے کہ ان کا آخری ایمی ایونٹ ہو سکتا ہے۔
    اس شو کو سی بی ایس نیٹ ورک پر نشر کیا گیا۔

     

    Related Posts

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    مقبول خبریں

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.