Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ریاستی مفاد مقدم: CSS امتحان کی عمر اور Attempts میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ ریاستی ادارے وقتی دباؤ، سفارشات اور جذباتی مطالبات کے بجائے قانون، قواعد اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہیں۔ CSS امتحان کی بالائی عمر کی حد 35 سال کرنے اور کوششوں کی تعداد 5 تک بڑھانے کے لیے بعض بااثر حلقوں کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی تجاویز کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا گیا ہے، یوں اس معاملے میں راہ ہموار کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔
    دستاویزی ریکارڈ کے مطابق CSS امتحان، CSS Rules 2019 کے تحت منعقد ہوتا ہے جو کابینہ سے باقاعدہ منظور شدہ ہیں۔ ان قواعد میں عمر کی حد اور کوششوں کی تعداد واضح طور پر درج ہے اور کسی دوسرے قانون یا انتظامی بنیاد پر مزید نرمی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ موجودہ پالیسی کے تحت عام امیدوار کے لیے عمر کی حد 21 سے 30 سال جبکہ مخصوص زمروں کو صرف 2 سال کی رعایت دی گئی ہے، جو تقریباً وہی معیار ہے جو صوبائی PMS امتحانات میں بھی نافذ ہے۔
    فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اپنے 174ویں اجلاس میں تجرباتی اور شماریاتی ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ موجودہ پالیسی نہ صرف متوازن ہے بلکہ قومی انسانی وسائل، امتحان کے معیار اور ادارہ جاتی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔ کمیشن کے مطابق عمر کی حد میں اضافہ تربیتی عمل اور بیچ کے اندر ہم آہنگی کے لیے سنجیدہ مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
    دستاویز میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اگر عمر کی حد 35 سال تک بڑھائی گئی تو CTP میں 22 سے 35 سال تک کا وسیع عمرانی فرق پیدا ہو جائے گا، جس سے ٹیم ورک، نظم و ضبط اور ادارہ جاتی ہم آہنگی متاثر ہوگی۔ بڑی عمر کے ٹرینی افسران میں نئی سوچ اور تربیتی اقدار کو قبول کرنے میں لچک کم پائی جاتی ہے جبکہ خاندانی ذمہ داریوں کے باعث سخت تربیت اور فیلڈ پوسٹنگ ان کے لیے عملی مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔
    ریاستی مفاد کے نقطۂ نظر سے بھی یہ تجویز نقصان دہ قرار دی گئی ہے۔ اگر کوئی امیدوار 35 سال کی عمر میں منتخب ہوتا ہے تو وہ عملی سروس تقریباً 37 سال میں شروع کرے گا اور 60 سال کی ریٹائرمنٹ تک 25 سال کی مکمل سروس بھی فراہم نہیں کر پائے گا۔ اس صورت میں ریاست کی تربیت پر کی گئی سرمایہ کاری کا فائدہ محدود ہو جاتا ہے اور طویل المدتی قیادت کا تسلسل متاثر ہوتا ہے۔
    تاریخی اعداد و شمار کے مطابق 1948 سے اب تک عمر کی حد مختلف ادوار میں 21 تا 25، 21 تا 28 اور 21 تا 30 سال رہی ہے۔ 1990 کی دہائی میں زیادہ عمر کی نرمی کے تجربات کے نتیجے میں تربیتی مسائل اور بیچ کے اندر ہم آہنگی کی کمی سامنے آئی۔ دستیاب ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ 65 فیصد کامیاب امیدوار 23 سے 27 سال کی عمر کے ہوتے ہیں، جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے امیدواروں کی کامیابی اور گروپ الاٹمنٹ کی شرح نہایت کم، محض 0.01 فیصد سے 0.08 فیصد کے درمیان رہی ہے۔
    دستاویز میں خبردار کیا گیا ہے کہ عمر اور کوششوں میں اضافہ امیدواروں کو اپنی قیمتی عمر بار بار امتحان کی تیاری میں ضائع کرنے پر آمادہ کرے گا، مالی طور پر مضبوط طبقہ طویل تیاری کا فائدہ اٹھائے گا اور یوں مساوی مواقع اور انصاف کا اصول متاثر ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست کو اعلیٰ کارکردگی کے وہ سال بھی کم میسر آئیں گے جو نوجوان افسران سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
    نتیجتاً، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور FPSC کے تجزیے کے مطابق CSS کی موجودہ عمر کی حد اور کوششوں کی تعداد موزوں، متوازن اور ریاستی مفاد کے عین مطابق ہے، اسی لیے اس میں کسی قسم کے اضافے کی سفارش نہیں کی گئی

    Related Posts

    کویت پے ڈیزل لے کر پاکستانی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گذر کر کراچی روانہ

    امریکا سے مذاکرات ، باضابطہ ثالث پاکستان ہی ہے، ایران

    اسلحہ ذخائر کی بحالی میں چند برس تک لگ سکتے ہیں: امریکی وزیرِ دفاع

    مقبول خبریں

    کویت پے ڈیزل لے کر پاکستانی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گذر کر کراچی روانہ

    امریکا سے مذاکرات ، باضابطہ ثالث پاکستان ہی ہے، ایران

    ایران جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی سینٹ میں قرارداد چھٹی مرتبہ مسترد، جنگ تو ہوہی نہیں رہی، ٹرمپ انتظامیہ

    ایران مذاکرات، نظرثانی تجویز آج آسکتی ہے، صرف مجھے اور کچھ لوگوں کو ہی حقیقت پتہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    سابق اینکر حال سیاستدان اقرار الحسن کو جواب دینے پر ایف آئی اے اہلکار چیمہ معطل

    بلاگ

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.