Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    زندگی کی سب سے بڑی غلطی ،معروف گلوکارہ ترنم ناز کو پچھتاوا ہونے لگا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پاکستان کی معروف غزل گو اور کلاسیکل گلوکارہ ترنم ناز نے اپنی زندگی کے ایک اہم فیصلے پر پچھتاوا ظاہر کیا ہے۔
    ترنم ناز اپنی منفرد گائیکی، پی ٹی وی کے یادگار کلاسیکل نغمات اور لیجنڈری گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں سے مشابہت کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔
    وہ حال ہی میں طویل وقفے کے بعد نجی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں۔
    پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے فنی کیریئر کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کے ایک حساس معاملہ پر بھی بات کی۔
    پروگرام کے میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی محنت کی کمائی سے گھر بنایا تھا اور اسے بچوں کے نام یہ سوچ کر کردیا کہ یہ میرے اپنے بچے ہیں ، جو ابھی چھوٹے ہیں اور انہیں شاید کبھی بھی لالچ نہیں ہوگا۔
    ان کا کہنا تھا کہ لیکن جیسے ہی بچے بڑے ہوئے اور ان کی شادیاں ہوگئیں تووہ جائیداد کا حصہ مانگنے لگے جو مجھے قانونی طور پر انہیں دینا پڑا۔
    ان کے مطابق، اگرچہ بچے ان کا خیال رکھتے ہیں اور دیکھ بھال کرتے ہیں۔ مگر والدین کی حیثیت اس وقت مختلف ہوتی ہے جب جائیداد ان کے اپنے نام ہو۔
    گلوکارہ کا کہنا ہے کہ اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ میری سب سے بڑی غلطی تھی ۔ اگر میں یہ غلطی نہ کرتی تو اچھا تھا۔
    واضح رہے کہ ترنم ناز نے استاد عاشق حسین سے کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی اورلیجنڈری گلوکارہ نور جہاں کی سرپرستی میں بھی اپنا فن نکھارا۔
    انہیں کلاسیکی موسیقی میں نمایاں خدمات پر صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

     

    Related Posts

    مڈ ٹرم الیکشن ہارنے کے بعد کیا ہوگا? صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفت برقرار رکھے کیلئے خفیہ روڈ میپ تیارکرلیا

    ایران حملے کے انکشاف کے بعد سینیٹر کرس مرفی کو دل کا دورہ کیوں پڑا?

    مہمند: پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق

    مقبول خبریں

    مڈ ٹرم الیکشن ہارنے کے بعد کیا ہوگا? صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفت برقرار رکھے کیلئے خفیہ روڈ میپ تیارکرلیا

    ایران حملے کے انکشاف کے بعد سینیٹر کرس مرفی کو دل کا دورہ کیوں پڑا?

    مہمند: پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق

    MQM-170 چار ڈرونز قبضے میں لے لئے، ایم کیو 9 ڈرون مارگرایا ، پاسداران انقلاب

    فیصل آباد: سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ ،ریکارڈ یافتہ ملزمان نوخیز موٹا،حسنین چنٹو اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے مارے گئے

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.