محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کی توقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم بہت شدید سرد رہے گا۔
پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں معتدل سے گھنی دھند کے امکانات ہیں، جو ٹریفک اور سفر کے دوران مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت تین، لاہور پانچ، کراچی نو، پشاور چار، کوئٹہ صفر، گلگت منفی چار، مری صفر اور مظفرآباد دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر بابر نے بی بی سی کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ’ہر سال اس نوعیت کے گمراہ کن الرٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں تاہم ایسا کوئی سسٹم پاکستان میں نہیں آ رہا جو باعث پریشانی یا غیر معمولی نوعیت کا ہو۔‘
جنوری 2026 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں تقریبا معمول کی بارش متوقع ہے، تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں معمول سے کچھ کم بارش کا امکان ہے۔
ملک بھر میں شدید ٹھنڈ ،دھند سے گاڑیاں ، فلائٹس تاخیر کا شکار، بارش کب ہوگی؟جانئیے

