اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف اسلام آباد کی عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہییہ پیش رفت ریاستی اداروں پر مبینہ طور پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے کے کیس میں سامنے آئی ہے، جس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی۔
کیس کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی، عدالتی کارروائی کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
یادرہے کہ سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) مدعی ہے۔
مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے گمراہ کن بیانات دیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

