Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چترال میں ٹرافی ہنٹنگ، روسی شہری نے مارخور کا شکار کرلیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چترال : خیبر پختونخوا کے خوبصورت اور پہاڑی ضلع چترال کے علاقے گہریت گول میں ایک غیرملکی شکاری نے کشمیری مارخور کا شکار کر لیا۔ اس شکار کا لائسنس 68 ہزار امریکی ڈالرز میں حاصل کیا گیا، جو پاکستان میں ٹرافی ہنٹنگ کے مقررہ ضابطوں کے تحت جاری کیا گیا تھامحکمہ جنگلی حیات کے مطابق شکار کرنے والا غیرملکی شہری روس سے تعلق رکھتا ہے، جس نے قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد کشمیری مارخور کے شکار کی اجازت حاصل کی۔ محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ہے، جو مقررہ معیار کے مطابق ہے۔ حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ کے لیے صرف مخصوص عمر اور سائز کے جانوروں کی اجازت دی جاتی ہے تاکہ نسل کے تسلسل پر منفی اثر نہ پڑے۔
    ۔محکمہ جنگلی حیات نے وضاحت کی ہے کہ یہ شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد نہ صرف جنگلی حیات کا تحفظ ہے بلکہ مقامی آبادی کو معاشی فوائد فراہم کرنا بھی ہے۔ اس پروگرام کے تحت حاصل ہونے والی آمدن کا بڑا حصہ براہِ راست مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا ہے، جس میں تعلیم، صحت، بنیادی انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقع شامل ہوتے ہیں۔
    حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام نے گزشتہ چند برسوں میں مارخور سمیت دیگر نایاب جنگلی جانوروں کی آبادی میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جب مقامی آبادی کو مالی فائدہ ملتا ہے تو وہ غیرقانونی شکار کی روک تھام اور جنگلی حیات کے تحفظ میں زیادہ دلچسپی لیتی ہے۔ اسی وجہ سے چترال اور اس کے گردونواح میں مارخور کی تعداد میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔
    محکمہ جنگلی حیات کا مزید کہنا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ کے لیے ہر سال محدود تعداد میں لائسنس جاری کیے جاتے ہیں، تاکہ قدرتی توازن برقرار رہے۔ اس عمل کی نگرانی محکمہ جنگلی حیات کے افسران کرتے ہیں اور تمام مراحل سخت قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق مکمل کیے جاتے ہیں۔

    Related Posts

    آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ کی ننگرہار اور جلال آباد میں تباہ کن کارروائیاں، خوگانی بیس اور ڈرون اسٹوریج تباہ!

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    مقبول خبریں

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    بلاگ

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.