اسلام آباد:رپورٹ (ایاز خان)

منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے نتیجے میں 19 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس، 3 کلو گرام سے زائد ہیروئن، 1450 گرام آئس اور 15 بوتل شراب برآمد کی گئی۔ اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف بور کے 9 پستول، ایک رائفل اور بڑی مقدار میں ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس جرائم کے مکمل خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور اس سلسلے میں بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اسلام آباد، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 103 ملزمان گرفتار

