اسلام آباد :کینیڈا نے ایک بار پھر اپنا امیگریشن نظام ’ایکسپریس انٹری‘ فعال کر دیا ہے جس کے بعد دنیا بھر کے ہنرمند افراد کے ساتھ پاکستانی شہریوں کے لیے بھی مستقل رہائش حاصل کرنے کا راستہ کھل گیا ہے۔
کینیڈین محکمہ امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا کے تحت چلنے والا یہ آن لائن نظام ہنر، تعلیم، زبان پر عبور اور پیشہ ورانہ تجربے کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کرتا ہے اور اسے کینیڈا میں قانونی طور پر بسنے کا سب سے منظم اور میرٹ پر مبنی طریقہ سمجھا جاتا ہے۔
یہ مکمل طور پر آن لائن نظام کینیڈا کے محکمہ امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (آئی آر سی سی) کے تحت چلایا جاتا ہے اور قومی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدواروں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔پاکستان میں کینیڈین ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ محکمہ امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنر مند افراد سے درخواستیں طلب کر رہا ہے۔
سرکاری رہنمائی کے مطابق کینیڈا ہنرمند افراد کا انتخاب مختلف عوامل کی بنیاد پر کرتا ہے، جن میں تعلیم، کام کا تجربہ، زبان پر عبور اور دیگر اہلیت کے معیار شامل ہیں۔ مستقل رہائش کے خواہش مند درخواست گزاروں کو اپنے پیشے کی نیشنل آکیوپیشنل کلاسیفکیشن (NOC)، تعلیمی پس منظر، زبان کی مہارت اور متعلقہ کام کے تجربے سے متعلق کم از کم شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں۔

