لاہور: لاہوریوں کیلئےمحفوظ بسنت کی بحالی،ڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضانےبسنت 2026کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ضلع لاہورکی حدودمیں 6، 7اور8فروری 2026کوبسنت منائی جائےگی،حکومت نےسخت شرائط وحفاظتی اقدامات کےتحت پتنگ بازی کی مشروط اجازت دی۔
اس حوالے سے پتنگ اورڈورمینوفیکچررزکی رجسٹریشن کیلئےای بز ایپ اورآن لائن پورٹل فعال کر دیا گیا۔
پتنگ بازی کاسامان فروخت کرنےکیلئےیکم تا8فروری2026کاوقت مقرر کیا گیا،چرخیاں بنانےاوربیچنےپرمکمل پابندی،ڈورصرف "پنا” کی شکل میں ہو گی۔
ڈی سی لاہور کے مطابق نائلون،پلاسٹک اوردھاتی تارکےاستعمال پرزیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، تمام مینوفیکچررزاورسیلرزاپنی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں ۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے موٹرسائیکل سواروں کیلئےبائیک پرحفاظتی تارلگوانالازمی قرار دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرلاہورسیدموسیٰ رضا کے مطابق پتنگ اورگڈےکاسائزمقررہ حدسےتجاوز نہ کرے،خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس وضلعی افسران ممنوعہ ڈوربیچنےوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کریں۔ضلعی انتظامیہ، پولیس، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنزاورشہریوں کیلئےایس اوپیزجاری کر دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پتنگ بازی صرف 6، 7 اور 8 فروری کو کی جائے گی ،بسنت لاہور کا ثقافتی تہوار ہے، اسے محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے، کاروباری حضرات30دسمبرسےقانونی طریقےسےکاروبارشروع کرسکتے ہیں۔
6.7.8فروری رنگ اور روشنیوں کا میلہ سجے گا، ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

