Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آج انٹر نیٹ سروسز کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی،بندش سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں، پی ٹی اے

      ارفع کریم کی 14ویں برسی: مریم نواز کا خراجِ تحسین، ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کے ذریعے ہر بیٹی کو ارفع بنانے کا عزم

      بھوکی شارک پھر متحرک،کل انٹرنیٹ بند؟

      دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی ہینلے فہرست جاری، پاکستان کانمبر کون سا؟

      سام سنگ گلیکسی ایس 26 کی لانچنگ، پری بکنگ کب سے شروع ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      “فٹنس“ ہوتو ایسی ، سلمان خان کی سوئمنگ پول پر “بیک فلپ“ سوشل میڈیا پروائرل

      داڑھی مونچھ کا صفایا، اداکارسلمان خان کی فریش لک

      وزیر دفاع خواجہ آصف کی ہئیر اسٹائلسٹ کے سیلون پرآمد اور سیلفیاں

      آسٹریلیا میں ریت کا طوفان

      روسی صدر پوٹن کا نئی دہلی میں پرتپاک استقبال، راشٹر پتی بھون میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ویڈیو

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان کو وسیع اور مستقل چیلنجز کا سامنا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے موجودہ چیلنجز مسلسل نوعیت کے ہیں، مستقبل کے خطرات روایتی نہیں بلکہ بالواسطہ، مبہم اور پراکسیز کے ذریعے سامنے آرہے ہیں، دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے، غیر یقینی صورت حال میں واضح اور بروقت فیصلے انتہائی اہم ہیں، قومی طاقت کے تمام عناصر میں ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے آج منگل کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہیں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس میں شریک سول و عسکری افسران کے پینل کی جانب سے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے درکار اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    #ISPR
    Rawalpindi, 23 December, 2025

    Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, #COAS & CDF, #Pakistan visited the National Defence University (NDU), Islamabad today, where he was briefed by panel of civil and military participants of ongoing National Security and War Course on… pic.twitter.com/IY9wTUN6aa

    — Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) December 23, 2025

    اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بدلتے ہوئے عالمی، علاقائی اور داخلی سلامتی کے پیچیدہ منظرنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بیک وقت متعدد اور مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں روایتی، غیر روایتی، انٹیلی جنس، سائبر، اطلاعاتی، عسکری اور معاشی محاذ شامل ہیں۔
    چیف آف ڈیفنس فورسز نے زور دیا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ جہتی تیاری، مسلسل خود کو ڈھالنے کی صلاحیت اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مربوط ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
    فیلڈ مارشل نے کہا کہ دشمن عناصر براہِ راست محاذ آرائی کے بجائے بالواسطہ اور مبہم طریقے اختیار کر رہے ہیں، جن میں پراکسیز کے ذریعے داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا شامل ہے۔
    انہوں نے مستقبل کی قیادت پر زور دیا کہ وہ ان پیچیدہ اور کثیرالجہتی فکری و ادراکی چیلنجز کو بروقت پہچاننے اور مؤثر انداز میں ناکام بنانے کی صلاحیت رکھے۔
    سید عاصم منیر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ غیر یقینی حالات میں واضح اور بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت اور فکری مضبوطی آج کے متنازع اور پھیلے ہوئے سلامتی ماحول میں انتہائی اہم اوصاف ہیں۔
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ این ڈی یو اسٹریٹجک سوچ رکھنے والے رہنماؤں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جو علمی و پیشہ ورانہ تربیت کو مؤثر پالیسی سازی اور عملی نتائج میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
    چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ پیشہ ورانہ عسکری تعلیم ادارہ جاتی صلاحیت مضبوط بنانے، مقامی استعداد بڑھانے اور طویل المدتی قومی استحکام کے لیے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔
    خطاب کے اختتام پر فیلڈ مارشل نے شرکا کی تجزیاتی سوچ کو سراہا اور انہیں دیانت، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کی اقدار پر ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔
    قبل ازیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا یونیورسٹی کے صدر نے پرتپاک استقبال کیا۔

    Related Posts

    امریکا پاکستان کے امیگرنٹ ویزے جلد بحال کرے گا، حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

    متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

    معروف اینکر اقرار الحسن نے اپنی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کردیا، پرچم کی رونمائی

    مقبول خبریں

    متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اے ایس پیز کے لیے پلاٹس، بیجنگ میں تربیت اور تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    ملتان سلطانز کی نیلامی اور علی ترین کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

    2026 کرکٹ شائقین کیلئے بڑا سال، تین عالمی کپ، انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے کھیلا جائے گا

    بلاگ

    اربوں کے فنڈز، پھر بھی خستہ حال گاڑیاں ،، مسئلہ پیسے کا نہیں، نظام کا ہے ٹریکر لگیں تو حقیقت سامنے آئے

    طاقت کے اصول اور جنگل کا قانون۔۔۔۔۔۔۔ سپیڈ بریکر۔۔۔ از میاں حبیب

    عہدوں کی شادیاں، ون ڈش کی خلاف وزری اور سلامی اکٹھی کرنے کا مشن۔۔۔ کالم نگار ملک محمد سلمان

    ویٹو پاور کے سائے میں انصاف کی پکار: وینزویلا کے صدر کی رہائی کا مطالبہ، مگر سلامتی کونسل عملی کارروائی سے قاصر

    بے زبانوں پر ظلم،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نوٹس لیں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.