لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف وفاقی وزیر بحری اُمور جنید انوار چوہدری کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے جنید انوار چوہدری کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
حمزہ شہباز شریف نے وفاقی وزیر بحری اُمور سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ جنید انوار چوہدری اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
حمزہ شہباز شریف نے مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
جنید انوار چوہدری کی والدہ کے انتقال پر حمزہ شہباز شریف کا اظہارِ تعزیت

