اسلام آباد :صدر آصف علی زرداری نے جمعے کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈی نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تعمیل کرتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے اسی عدالت کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انھیں کام کرنے سے روک دیا تھا۔
جمعرات کو عدالت نے یہ فیصلہ طارق جہانگیری کی ایل ایل بی کی ڈگری کے مبینہ طور پر جعلی ہونے کے معاملے کے تناظر میں سنایا
صدر آصف زرداری نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنیکی منظوری دیدی

