لاہور:(حافظ نعیم )اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عوامی، ریاستی ، سیاسی سطح پر غلطیاں ہوئی ہیں۔جب تک ہم اپنی غلطیاں تسلیم نہیں کریں گے آگے نہیں چلیں گے،ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے ، ہمیں سیاسی لیول پلئینگ فیلڈ دی جائے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈر شپ نے شاندار فیصلے کیئے۔ہماری افواج بہترین کام کررہی ہیں۔ہماری بقا کے لئےایک ہموار باہمی سیاسی فضاء اس کا واحد راستہ ہےہمیں ہموار سیاسی فضاء چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں لوگ دہشت گردی سے لڑرہے ہیں۔پاکستان نے دہشت گردی میں تھوڑی لڑائی نہیں لڑی۔کورٹس میں سے سزائیں ملتی تھی تو ججز ڈرتے تھے کہ ہم فیصلہ دے کر جائے گے تو ہمیں مار دیا جائے گا۔ہم نے لاکھوں جانیں ضائع کی ہیں اگر حکومت وقت سنجیدگی سے یہ مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے۔نصاب میں خوارج کو ڈالے اور بتائے یہ ہمارے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک شخص یا ایک فرد واحد کا کام نہیں ہے۔ریاست کو اس کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگاسب کو مل کر اس پر قرار داد لانی ہے۔
انہوںنے کہ کہ اگر اس میں پھنسے رہے کہ محرکات پیچھے کیا تھے تو دوبارہ غلطی ہوجائے گی ۔اگر ریاست اپنی اتھارٹی نافذ کرنا چاہے تو ہوجاتی ہےتیس چالیس سالوں میں معاملہ ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا۔اگر آپ سپیس چھوڑے گے تو کوئی اور لے لے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج تکلیف میں ہوں روز میرے فوجی جوان مررہے ہیں۔معصوم بچے ، اساتذہ مررہے ہیں۔دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔افغان مہاجرین آئے نہیں لائے گئے۔انتہا پسندی کی شکلیں بے تحاشا اور بہت بھیانک ہیں۔ہمیں اس وقت سیاسی انتہا پسندی کا سامنا ہے۔

