Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آج انٹر نیٹ سروسز کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی،بندش سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں، پی ٹی اے

      ارفع کریم کی 14ویں برسی: مریم نواز کا خراجِ تحسین، ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کے ذریعے ہر بیٹی کو ارفع بنانے کا عزم

      بھوکی شارک پھر متحرک،کل انٹرنیٹ بند؟

      دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی ہینلے فہرست جاری، پاکستان کانمبر کون سا؟

      سام سنگ گلیکسی ایس 26 کی لانچنگ، پری بکنگ کب سے شروع ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      “فٹنس“ ہوتو ایسی ، سلمان خان کی سوئمنگ پول پر “بیک فلپ“ سوشل میڈیا پروائرل

      داڑھی مونچھ کا صفایا، اداکارسلمان خان کی فریش لک

      وزیر دفاع خواجہ آصف کی ہئیر اسٹائلسٹ کے سیلون پرآمد اور سیلفیاں

      آسٹریلیا میں ریت کا طوفان

      روسی صدر پوٹن کا نئی دہلی میں پرتپاک استقبال، راشٹر پتی بھون میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ویڈیو

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تھرڈ پارٹی آڈٹ: وزیر اعلی کا بیوروکریسی پر عدم اعتماد یا شفافیت کی ضمانت؟ لوہے کا چنا ثابت ہوئیں مریم نواز،پنجاب میں مختلف منصوبوں میں نااہلی اور کرپشن کی شکایات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر : اسد مرزا

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    مریم نواز بمقابلہ کرپٹ بیوروکریسی: پنجاب میں اصل جنگ پنجاب کی سیاست میں اس وقت جو سب سے بڑی اور فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے، وہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ نااہلی، سستی اور کرپشن میں لتھڑی بیوروکریسی کے خلاف ہے۔ اس جنگ کی قیادت کر رہی ہیں پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ، مریم نواز شریف جو اقتدار کو اعزاز نہیں بلکہ ذمہ داری سمجھتی ہیں، اور عوام کے درد کو اپنا درد بنا کر میدان میں اتری ہیں۔
    مریم نواز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی یہ واضح کر دیا تھا کہ روایتی فائل کلچر، نمائشی منصوبے اور “سب اچھا ہے” کی رپورٹیں اب نہیں چلیں گی۔ “دھی رانی“ پروگرام، “کلینک آن ویلز“، “مریم کی دستک“، “ستھرا پنجاب“، “کسان کارڈ“، تعلیم اور صحت کے انقلابی منصوبے اس بات کا ثبوت تھے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوامی خدمت کو سیاست سے اوپر رکھتی ہیں۔ مگر بدقسمتی سے، جن ہاتھوں میں ان منصوبوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری دی گئی، وہی ہاتھ ان کی کامیابی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئے۔
    وزیر اعلیٰ کو موصول ہونے والی رپورٹس اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کی شکایات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ عوام میں مقبول منصوبے، بروقت اور مؤثر عملدرآمد سے محروم رہے۔ کہیں ناقص سامان کی شکایات، کہیں کرپشن کے الزامات، اور کہیں افسران کی مجرمانہ غفلت۔ دھی رانی پروگرام میں ناقص فرنیچر کی شکایات ہوں یا دیگر منصوبوں میں شفافیت کا فقدان—ان سب کا سیاسی نقصان براہِ راست حکومتِ پنجاب اور خود وزیر اعلیٰ کو ہو رہا تھا۔ یہ وہ مقام تھا جہاں ایک کمزور لیڈر خاموشی اختیار کر لیتا، مگر مریم نواز شریف نے تاریخ ساز فیصلہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف نااہل افسران پر برہمی کا اظہار کیا بلکہ بیوروکریسی کو شکنجے میں کسنے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا انقلابی قدم اٹھایا۔ ایک غیر جانبدار، خودمختار ادارے کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ ہر منصوبے، ہر ضلع اور ہر افسر کی کارکردگی کا غیر جانبدارانہ جائزہ لے، کرپشن کی نشاندہی کرے اور براہِ راست وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے۔ جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی، پنجاب بھر کی بیوروکریسی میں کھلبلی مچ گئی۔ برسوں سے طاقت کا مرکز سمجھے جانے والے افسران کو پہلی بار احساس ہوا کہ اب جواب دہی سے بچنا ممکن نہیں۔ نتیجہ یہ نکلا کہ وہی منصوبے جو فائلوں میں دبے پڑے تھے، اچانک حرکت میں آ گئے۔ تاخیر کا شکار منصوبوں پر کام تیز ہو گیا، اور افسران بہتری کی جانب آتے دکھائی دینے لگے۔
    بیوروکریسی یہ سمجھ بیٹھی تھی کہ چند خوش نما رپورٹیں پیش کر کے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کو رام کر لیا جائے گا، مگر مریم نواز کی دن رات کی محنت، فیلڈ میں موجودگی اور تفصیلی مانیٹرنگ نے ثابت کر دیا کہ وہ لوہے کا چنا ہیں۔ اربوں روپے کے فنڈز جاری کرنے کے باوجود جب ڈپٹی کمشنرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نتائج نہ دے سکے تو وزیر اعلیٰ نے مزید وقت ضائع کرنے کے بجائے کڑا احتسابی راستہ اختیار کیا۔ اب فیصلہ واضح ہے۔ جو افسر ناکام ہوگا، وہ بے نقاب ہوگا۔ جو کرپٹ ہوگا، وہ کٹہرے میں آئے گا۔ تھرڈ پارٹی کا آغاز لاہور ڈویژن سے کیا جا رہا ہے، اور یہ صرف آڈٹ نہیں بلکہ ایک انتظامی تطہیر کا آغاز ہے, تاکہ عوام خود دیکھ سکیں کہ ان کے منصوبوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے۔
    مریم نواز شریف جانتی ہیں کہ ان کا سیاسی مستقبل کارکردگی سے جڑا ہے، نعروں سے نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پنجاب کو دوبارہ مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، تاکہ آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں عوام خود گواہی دیں کہ حقیقی خدمت کیا ہوتی ہے۔ آج پنجاب میں اگر کوئی لیڈر واقعی نظام سے ٹکرا رہا ہے، تو وہ مریم نواز شریف ہیں۔ تاریخ گواہ ہے جو لیڈر احتساب سے نہیں گھبراتا، وہی عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے۔

    Related Posts

    امریکا پاکستان کے امیگرنٹ ویزے جلد بحال کرے گا، حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

    متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

    معروف اینکر اقرار الحسن نے اپنی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کردیا، پرچم کی رونمائی

    مقبول خبریں

    متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اے ایس پیز کے لیے پلاٹس، بیجنگ میں تربیت اور تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    ملتان سلطانز کی نیلامی اور علی ترین کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

    2026 کرکٹ شائقین کیلئے بڑا سال، تین عالمی کپ، انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے کھیلا جائے گا

    بلاگ

    اربوں کے فنڈز، پھر بھی خستہ حال گاڑیاں ،، مسئلہ پیسے کا نہیں، نظام کا ہے ٹریکر لگیں تو حقیقت سامنے آئے

    طاقت کے اصول اور جنگل کا قانون۔۔۔۔۔۔۔ سپیڈ بریکر۔۔۔ از میاں حبیب

    عہدوں کی شادیاں، ون ڈش کی خلاف وزری اور سلامی اکٹھی کرنے کا مشن۔۔۔ کالم نگار ملک محمد سلمان

    ویٹو پاور کے سائے میں انصاف کی پکار: وینزویلا کے صدر کی رہائی کا مطالبہ، مگر سلامتی کونسل عملی کارروائی سے قاصر

    بے زبانوں پر ظلم،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نوٹس لیں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.