ٹوکیو:جاپان کے شمال مشرق میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا بڑا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق، جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق 11.44 پر 20کلومیٹر گہرائی میں یہ زلزلہ آیا اور اس کے بعد کئی چھوٹے زلزلے آئے۔
ایجنسی نے جاپان کے مشرقی ساحل کے کچھ حصوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ لہریں ایک میٹر یعنی 3.3 فٹ تک پہنچ سکتی ہیں۔
آج کا زلزلہ اس ہفتے کے شروع میں اسی علاقے میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد آیا ہے، جس میں درجنوں رہائشی زخمی ہو گئے تھے۔
زلزلے کا مرکز آوموری پریفیکچر کے مشرقی ساحل کے قریب ہے۔
جاپان موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ایک میٹر تک کی سونامی لہریں آ سکتی ہیں۔
جاپانی ایمرجنسی وارننگ ایپ کے مطابق، موتسو شہر، آوموری پریفیکچر میں تقریبا 6,000 افراد کو انخلا کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

