تیونس:تیونس سے تعلق رکھنے والی فلم ڈائریکٹر کوثر بن ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی شہید بچی ہند رجب پر بننے والی فلم ’’دی وائس آف ہند رجب‘‘جنوری 2024 میں ہونے والی ان اہم تقریبات میں سب سے اچھی متحرک فلم کے طور پر سامنے آئی جس کے نتیجے میں اسے گولڈن گلوب ایواررڈکے لئے نامزدگی ملی ہے ۔
العربیہ اردو کے مطابق دی وائس آف ہند رجب نامی یہ فلم انگریزی زبان کے علاوہ ہے جس میں ہند رجب کی کہانی بیان کی گئی ہے، جسے اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اپنے چھ دیگر رشتہ داروں کے ساتھ غزہ شہر سے بے گھر ہونے کے بعد نقل مکانی کرنا پڑی تھی، جبکہ راستے میں ان کی گاڑی اسرائیلی بمباری کی زد میں آگئی۔اسرائیل کی اس بمباری سے کار میں بچ جانے والی اکیلی ہند رجب تھی جو زخمی ہوئی اور بعد ازاں شہید ہوگئی، اس دوران اس کی بمباری میں مرتے ہوئے رشتہ داروں اور ماں باپ کو دیکھ کر زخمی حالت میں چیخ و پکار پر مبنی آواز ریکارڈ کر لی گئی۔

