لاہور:پنجاب میں صفائی کا ایک نیا دور شروع۔۔!! وزیراعلی مریم نوازشریف کے ستھرا پنجاب وژن کے تحت روایتی جھاڑو کو خیرباد کہہ کر جدید اور ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز، میکنیکل سوئیپرز، ویسٹ انکلوژرز اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹمز متعارف کر دیے گئے ہیں۔
سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ میں کہا ہے کہ اب پنجاب میں نہ صرف اتوار کو بھی صفائی ہوگی بلکہ گندگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت جرمانے بھی ہوں گے، پنجاب پہلی بار کوڑے سے ویلیو اور انرجی پیدا کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ ہر یونین کونسل میں صفائی کے عملے اور مشینری میں اضافہ کیا جا رہا ہے، یہ پورا نظام جو زیرو سے شروع ہوا آج ایک ایسے منظم، شفاف اور جدید ماڈل میں بدل چکا ہے جس کی عالمی سطح پر بھی بھرپور پذیرائی ہو رہی ہے۔
یادرہے امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب اپنے کچرے کے مسئلے کو ایک مربوط ڈھانچے میں بدلنےمیں کامیاب ہوچکا ہے۔یچیدہ اور برسوں پرانا مسئلہ جو مختلف اداروں، کمزور عملداری اور بکھرے ہوئے نظام کے باعث حل نہ ہو سکا تھا اب ایک ڈیجیٹل اور صوبہ گیر ماڈل کے تحت ازسرِنو ترتیب پا رہا ہے۔
مضمون میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب نے صرف آٹھ مہینوں میں ایسا نظام کھڑا کیا ہے جو روزانہ 50 ہزار ٹن کے لگ بھگ کچرا سنبھالتا ہے۔ شہروں اور دیہات دونوں کو ایک ہی صفائی چین میں لاتا ہے اور ہر گاڑی، ہر بِن اور ہر عملے کی نقل و حرکت کو مرکزی سطح پر ڈیجیٹل طریقے سے مانیٹر کرتا ہے۔فوربز نے اس ماڈل کو ایک بڑی انتظامی تبدیلی قرار دیا ہے۔
یادرہے


