تحریر: اسد مرزا
جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے
غازی ککا شیخوپورہ میں پولیس ک ملی بھگت سے چلنے والے منشیات کے بڑے نیٹ ورک پر سی سی ڈی کے دوران ایک منشیات فروش اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس دوران ڈی ایس پی رئیس خان اور محمد علی بٹ معمولی زخمی ہوئے باقی تمام منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
سی سی ڈی نے اس جزیرے پر منشیات فروشوں کے 10 گھر مسمار کر دئیے۔ بتایا گیا ہے کہ فیروز والہ کی حدود میں غازی ککا پکھیالہ وغیرہ نوگوایریا بنا ہوا تھا یہاں منشیات کے بڑے ڈیلرز نور خان ، شربت خان, کابل خان و دیگر روزانہ کئی من منشیات فروخت کرتے جو لاہور میں سپلائی ہوتی تھی ۔منشیات کے بڑے ڈیلرز یہ منشیات جی ٹی روڈ رانا ٹاون اور بڑی ہاوسنگ سوسائیٹیوں میں گھر لیکر وہاں مل منتقل کرتے پھر سپلائی کا کام کرتے لاہور سے نشئی موٹر سائیکل چوری کر کے موٹر سائیکلیں دیکر منشیات لے جاتے اسی طرح خواتین بھی یہی سے منشیات لیکر جاتیں ذمہ دار پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی خواتین کی یہاں عصمت دری ہوئی جو احتجاج کرتی اسے سفاک ملزم قتل کر کے نعش دریا میں بہا دیتے کیونکہ پولیس کی کالی بھیڑوں کی وجہ سے پولیس آپریشن کامیاب نہ ہوتا کیونکہ انکی روزانہ کڑوروں روپے کی کمائی سے جن کو حصہ جاتا وہ سن کر حیران رہ جائیں اس لئے یہاں جو بھی ریڈ کرتا وہ ناکام ہوجاتا کیونکہ منشیات کے بڑے گینگسٹر نے اپنا ٹھکانہ راوی میں ایک بیلہ میں بنا رکھا تھا جہاں پولیس کی آمد کا انہیں علم ہوتا اور وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوجاتے۔
سابق ڈی پی او شیخوپورہ ذاہد نواز مروت نے ریڈ کرائی لیکن ملزمان فرار ہوگئے اور وہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جس کی امید تھی سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چھٹہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی رئیس خان اور محمد علی بٹ حسنین حیدر فاروق اصغر اعوان اور مہدی کاظمی کی سربراہی میں پولیس کی الگ الگ ٹیموں نے ایس پی آفتاب پھلروان کی ہدایات کے مطابق لاہور سائفن اور کالا خطائی روڈ کی جانب سے مختلف اطراف سے منشیات کے بڑے ڈیلرز پر ریڈ کیا جو فائرنگ کے کئی گھنٹے تبادلے کے بعد ایک منشیات فروش اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ باقی فرار ہوگئے پولیس پارٹیز کی اطلاع کے باوجود شیخوپورہ پولیس آپریشن مکمل ہونے کے بعد جبکہ سی سی ڈی شیخوپورہ آپریشن کے تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی ۔ سی سی ڈی نے بیڑے پر کرین منگوا کر منشیات کے ڈیلرز کے گھر مسمار کروا دئیے اس دوران ڈی ایس پیز رئیس خان دروازے کی چوگھاٹ اور محمد علی بٹ ٹانگ چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے ۔ سی سی ڈی پولیس نے لاہور سے شیخوپورہ میں منشیات کے بڑے گینگز کے خلاف آپریشن کیا لیکن شیخوپورہ پولیس کے افسران کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا اس بارے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تحقیقات کروانی چاہئیے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں سخت محکمانہ سزا دینا چاہئے


