اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کیے جانے والے مختصر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں وزیرِ اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی تعریف کی۔
ساحر شمشاد مرزا فوج سے 27 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ ساحر شمشاد مرزا فوج کے آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہیں کیونکہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت اب یہ عہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔

