Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    1971 کے ظلم و بربریت کی داستان، بہاریوں پر بھارتی و مکتی باہنی مظالم کا سیاہ باب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:1971 کی پاک بھارت جنگ میں بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں شمار ہوتے ہیں۔ اس جنگ میں بھارت نے اپنی روایتی چالبازی اور گھناؤنی سازشوں کی انتہا کر دی۔ خطے میں دہشت گردی پھیلانے اور دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی میں بھارت کا مکروہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
    1971 میں بھارت نے مکتی باہنی جیسے خونخوار دہشت گرد گروہ کو محب وطن پاکستانیوں پر حملوں کے لیے آلہ کار بنایا۔ دہشت گرد مکتی باہنی نے نہتے، بے گناہ اور محب وطن پاکستانیوں خصوصاً بہاری کمیونٹی پر بدترین مظالم ڈھا کر درندگی کی نئی مثال قائم کی۔
    بہاری کمیونٹی کے محمد علاؤالدین بھی اُن بہادر پاکستانیوں میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان کی محبت میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ بھارتی سرپرستی میں مکتی باہنی کی درندگی سے متاثرہ علاؤالدین نے اپنی آب بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ مکتی باہنی نے پورے ملک میں آگ و خون کا دریا بہایا اور انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں اپنے لوگوں کی حفاظت کی۔
    محمد علاؤالدین کے مطابق چٹاگانگ میں ظلم کی ہولناک کیفیت ایسی تھی کہ انہوں نے خود 45 ڈرمز میں سربریدہ لاشیں اکٹھی کیں، جبکہ بے شمار لاشیں سڑکوں پر موجود تھیں، جنہیں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے دفن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی فوج ان کی مدد کے لیے پہنچی تو مکتی باہنی کے غنڈوں نے انہیں روک لیا۔
    انہوں نے بتایا کہ 1971 میں جنرل ٹکا خان آئے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فوج میں بھرتی کیا، جس کے بعد انہیں تین ماہ کی مختصر ٹریننگ دی گئی۔ ان کے مطابق اندرونی صورتحال تباہ کن تھی، مکتی باہنی، شانتی باہنی اور لال باہنی کی دہشت گرد فوج نے پورے ملک میں خوف کا جال بچھا رکھا تھا اور دوسری طرف بھارت کی جانب سے مسلسل حملے جاری تھے۔
    محمد علاؤالدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور سوچا کہ اگر مر ہی جانا ہے تو اپنے ملک کے لیے جان دیں۔ انہوں نے بھارت کے پروپیگنڈے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی 6 سے 7 لاکھ افراد وہاں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ آج بھی پاکستان کا جھنڈا اٹھائے بیٹھے ہیں۔
    بھارت اور مکتی باہنی کے خونریز جرائم کو بے نقاب کرتی ہوئی 1971 کے ظلم و بربریت کی داستانیں آج بھی زندہ ہیں۔

     

    Related Posts

     جعلی پولیس اہلکار گرفتار  

    سہیل راجپوت کی زیرِ صدارت روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں  اہم اجلاس

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ایاز سلیم کی زیرِ صدارت کرائم ریویو اجلاس

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.