دبئی: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کی اس وقت جگ ہنسائی ہوئی جب بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس آئل لیک کا شکار ہو گیا۔ عالمی سطح کے اس نمائشی ایونٹ میں طیارے کی تکنیکی ناکامی نے بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پردہ چاک کر دیا۔
طیارے سے تیل کا اخراج رکوانے کے لیے بھارتی ٹیکنیشنز کو شاپنگ بیگز سے لیکج بند کرنے کی کوشش کرنا پڑی، جس نے بھارتی فضائیہ کے ناقص معیار اور کمزور تکنیکی تیاری کو واضح کر دیا۔
عالمی دفاعی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ اس حقیقت کا ایک اور ثبوت ہے کہ بھارت کے ناقص، غیر محفوظ اور کم معیار کے فوجی طیارے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی قیادت کے بلند بانگ دعوؤں سے مطابقت نہیں رکھتے۔
بھارتی لڑاکا طیارے کی اس تازہ تکنیکی ناکامی نے بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا جبکہ پاکستان کے خلاف گیدڑ بھبکیاں دینے والے بھارت کی دفاعی صنعت کی کمزوریاں ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئیں۔

