Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

      ”مہنگی بجلی بائے بائے“: ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے ’لیتھیم نیو پاور‘ سیریز لانچ کر دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یو این سکیورٹی کونسل نے غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کو منظوری دے دی، پاکستان کا خیر مقدم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں ایک اہم قرارداد منظور کرلی ہے، جسے عالمی سطح پر ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ اس قرارداد کے حق میں 14 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں آیا۔ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تاہم قرارداد کو منظور کرنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کی۔
    ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ "بورڈ آف پیس جس کی سربراہی میں کروں گا، کو تسلیم کیا جانا اور اس کی توثیق کیا جانا اقوام متحدہ کی تاریخ کی سب سے بڑی منظوری کے طور پر درج جائے گا اور یہ پوری دنیا میں مزید امن کا باعث بنے گا۔”
    اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ "آج کی قرارداد ایک اور اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے جو غزہ کو خوشحالی اور ایک ایسا ماحول فراہم کرے گی جو اسرائیل کو سلامتی کے ساتھ رہنے کا موقع دے گا۔”
    امریکی مندوب نے اجلاس کے دوران پاکستان سمیت مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
    امریکی مندوب نے کہا کہ آج سلامتی کونسل نے ایک تاریخی اور تعمیری قرارداد منظور کی ہے۔
    اُن کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر صورتحال کی سنگینی کو سمجھا اور عملی اقدامات کیے۔
    امریکی مندوب کے مطابق یہ قرارداد غزہ کے مستقبل میں استحکام پیدا کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔
    منظور شدہ قرارداد میں غزہ کے لیے ایک بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کا اعلان کیا گیا ہے، جو علاقے میں سکیورٹی معاملات دیکھے گی۔
    اس کے علاوہ غزہ میں ایک عبوری حکومت کے قیام کا بھی ذکر ہے جو امن کے عمل کو آگے بڑھائے گی اور آئندہ انتظامی ڈھانچے کی بنیاد رکھے گی۔
    پاکستان نے بھی اس قرارداد اور غزہ منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے کے نتیجے میں غزہ میں جاری جنگ رک گئی ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔
    اُنہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا بنیادی مقصد معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنا اور غزہ سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا کو یقینی بنانا ہے۔
    عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اس منصوبے نے غزہ میں امن کی نئی امید پیدا کی ہے۔
    اُنہوں نے ایک بار پھر پاکستان کا دیرینہ مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، جس کا دارالحکومت القدس ہونا چاہیے۔
    دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں منظور ہونے والی قرارداد کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔
    حماس کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد فلسطینیوں کے حقوق اور ان کے بنیادی مطالبات کو پورا نہیں کرتی۔
    تنظیم کے مطابق یہ قرارداد غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرتی ہے، جو غزہ کی خودمختاری کے خلاف ہے۔
    حماس نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس غیر جانبدار نہیں رہ سکے گی۔
    تنظیم کا کہنا ہے کہ انسانی امداد کا پورا انتظام اقوام متحدہ کے زیرِ نگرانی فلسطینی اداروں کو ہی سنبھالنا چاہیے تاکہ امداد صحیح ہاتھوں میں پہنچے۔

     

    Related Posts

    چین امریکا مذاکرات بھی بے فائدہ، تیل کی عالمی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں

    چاہتے ہیں نیوکلئیر ایرانی ہتھیار نہ ہوں،آبنائے ہرمز کھلی رہے، ٹرمپ، چینی گلابوں کےبیج تحفہ بھیجوں گا، صدر شی

    آئی ایم ایف کا بجٹ! عوام ہوشیار، گیس ،پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں کا نیا طوفان

    مقبول خبریں

    انمول پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر، اشتہاری قرار کیوں نہ دیا جاسکا؟

    چین امریکا مذاکرات بھی بے فائدہ، تیل کی عالمی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں

    چاہتے ہیں نیوکلئیر ایرانی ہتھیار نہ ہوں،آبنائے ہرمز کھلی رہے، ٹرمپ، چینی گلابوں کےبیج تحفہ بھیجوں گا، صدر شی

    آئی ایم ایف کا بجٹ! عوام ہوشیار، گیس ،پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں کا نیا طوفان

    ٹرمپ کے وکیل کی انٹری کے بعد گوتم اڈانی کے خلاف امریکی الزامات ختم : نیویارک ٹائمز ، مودی نے آپریشن سندور اڈانی کو بچانے کیلئے روکا، اپوزیشن

    بلاگ

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    چھٹیوں کے سائے میں دم توڑتی تعلیم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.