لندن+ریاض: چین امریکا مذاکرات میں بھی آبنائے ہومز کا مسئلہ حل نہ ہوسکا تیل کی عالمی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
برینٹ کروڈ آئل فیوچرز 1.32 ڈالر یا 1.25 فیصد اضافے کے ساتھ 107.04 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) فیوچرز 1.33 ڈالر یا 1.31 فیصد اضافے کے ساتھ 102.50 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے۔
ہفتہ وار بنیادوں پر برینٹ آئل میں تقریباً 6 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 7 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
یادرہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران مخالف بیان کے بعد تیل کی عالمی مارکیٹ میں پھر غیریقینی کو جنم دیا ہے ۔
چین امریکا مذاکرات بھی بے فائدہ، تیل کی عالمی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں

