لاہور:بھارت کی سکھ خاتون یاتری سربجیت کور، نے اسلام قبول کر لیا اور لاہور کے قریب شیخوپورہ کے رہائشی ناصر حسین سے شادی کر لی۔ ان کا نکاح نامہ بھی سامنے آ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق52 سالہ سربجیت کور پنجاب کے ضلع کپورتھلہ کی رہائشی ہیں، وہ اور دیگر سکھ زائرین 4 نومبر کو واہگہ، اٹاری بارڈر کراس کر کے پاکستان آئے تاکہ گرُو نانک دیو کے 555ویں جنم دن کی تقریب، پرکاش پرَو میں شرکت کر سکیں۔ زائرین کی تعداد 1,992 تھی جو تقریباً 10 دن بعد 13 نومبر کو واپس بھارت لوٹے، لیکن سربجیت کور ان کے ساتھ واپس نہیں آئیں۔
سربجیت کور کے والد کرنائل سنگھ ہیں جو پچھلے تین دہائیوں سے انگلینڈ میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کا پاسپورٹ پنجاب کے مکسر ضلع میں جاری کیا گیا تھا۔ سربجیت کور نے خود کو طلاق یافتہ اور دو بچوں کی ماں ظاہر کیا،بھارتی یاتری کافی عرصے سے پاکستان کا ویزہ لینے کی کوشش کر رہی تھیں ۔

