لاہور بے نقاب ٹی وی رپورٹ
ایک کھیل، جو بچوں کے معصوم ذہنوں میں تفریح کے طور پر شروع ہوا… لیکن انجام ایسا بھیانک کہ سن کر روح کانپ جائے۔ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں بہو نے ساس کو ختم کرنے کے لیے ایسا شیطانی کھیل رچایا کہ خود پولیس بھی دنگ رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق للِیتا نامی خاتون نے اپنی ساس جیانتی دیوی کے ساتھ 12 سال سے جاری گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ایک خونی منصوبہ تیار کیا۔رواں ماہ 6 نومبر کو للیتا نے قریبی پیٹرول پمپ سے پیٹرول خریدا، اور اگلے ہی روز شوہر اور کزن کے گھر سے باہر جاتے ہی اپنی ساس کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔للِیتا نے اپنے بچوں کو ”چور پولیس“ کھیلنے کے بہانے دادی کے ہاتھ پاؤں باندھنے پر آمادہ کیا اور جیسے ہی ساس بے بس ہوئیں، پیٹرول ان پر انڈیلا اور آگ لگا دی۔چند لمحوں میں چیخوں سے پورا محلہ گونج اٹھا، مگر بوڑھی جیانتی دیوی آگ میں جھلس کر دم توڑ گئیں۔ابتدائی طور پر بہو نے پڑوسیوں اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ "گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی لیکن گھر میں موجود پیٹرول کی بو اور موبائل کی سرچ ہسٹری نے ساری حقیقت بے نقاب کردی۔پولیس کے مطابق للیتا کے فون سے ایسی سرچز ملی ہیں جیسے:“بوڑھی خاتون کو کیسے مارا جائے”“جلانے کے بعد ثبوت کیسے چھپائیں”تحقیقات کے دوران للیتا نے سب جرم کا اعتراف کر لیا — کہ اس نے بچوں کو دادی کے ہاتھ پیر باندھنے پر اکسایا، پھر پیٹرول پھینک کر آگ لگائی، اور سب کچھ ”چور پولیس“ کھیل کا حصہ ظاہر کیا۔کیا یہ محض ایک واقعہ ہے یا گھروں میں سلگتی وہ نفرت جسے ہم روزمرہ کے جھگڑوں، الزام تراشیوں اور انا کی آگ میں بھول جاتے ہیں؟بے نقاب TV کی خصوصی رپورٹ اس بھیانک حقیقت کی نشاندہی کرتی ہے کہ ساس بہو کے تنازعات اب محض زبانی جھگڑوں تک محدود نہیں رہے، بلکہ کئی گھروں میں موت کا کھیل بن چکے ہیں ایک بار پھر ثابت ہو ا جہاں محبت ختم ہو جائے، وہاں ”چور پولیس“ کا کھیل زندگی چھین لیتا ہے۔

