لاہور: پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہوگیا،5 ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے اسکالرشپ دی جائے گی۔
آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کےمطابق اسکلز اورٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کرسکیں گے ،4 سال میں ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے آئی ٹی گریجوایٹ آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔
آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کے مطابق سکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کر سکیں گے۔آئی ٹی کمپنیز میں انٹرن شپ سے پروفیشنل اور ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے کا نادر موقع بھی ملے گا۔
چار سال میں ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی گریجویٹ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں
cmitinterns.punjab.gov.pk پر طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کرترقی کی نئی راہوں پرگامزن کر رہے ہیں،نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔

