Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انسٹا گرام ڈاؤن، صارفین پریشان

      پاکستان میں 5G کا خواب حقیقت بننے کے قریب: 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    استنبول مذاکرات میں “ڈیڈ لاک“، اب افغانستان کا وعدے پورے کرنے کا وقت ہے، پاکستان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ترکی اور قطر کا ثالثی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ذمہ داری افغانستان پر ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان چھ نومبر سے استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوا جہاں پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اب بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
    پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی سکیورٹی وفد جن میں نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر بھی شامل ہیں مذاکرات کے بعد استنبول ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
    اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دونوں دور بے نتیجہ ہی رہے تھے۔ ترکی میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر میں گذشتہ ماہ طے پانے والی جنگ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے ہو رہے ہیں۔
    پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات نے جمعہ کو ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے ترکی اور قطر کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بھائی ملک کی حیثیت سے مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔
    تاہم پاکستان نے واضح کیا کہ اب ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے طویل عرصے سے نامکمل وعدے پورے کرے۔
    عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشت گردی پر قابو پانے سے متعلق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دو طرفہ وعدے پورے کرنے ہوں گے جن میں وہ اب تک ناکام رہا ہے۔
    مذاکرات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ افغان عوام کے خلاف کوئی بدگمانی نہیں رکھتا۔ تاہم پاکستان کبھی بھی افغان طالبان حکومت کے ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گا جو افغان عوام کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک کے مفادات کے خلاف ہوں۔

    پاکستان نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنے عوام کی حفاظت اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔

     

    Related Posts

    پنجاب حکومت کے جہاز پر افواہیں افسوسناک ہیں: ویانا روانگی ‘معمول کا تکنیکی معائنہ’ ہے، عظمیٰ بخاری

    "کیمرہ مین” شوہر  ،بغیر اجازت ویڈیو بنانے والے  کی دو ‘خفیہ’ بیویوں کا بھی پول کھل گیا!

    فلم و ٹی وی کے نامور اداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کر گئے

    مقبول خبریں

    "کیمرہ مین” شوہر  ،بغیر اجازت ویڈیو بنانے والے  کی دو ‘خفیہ’ بیویوں کا بھی پول کھل گیا!

    مہاکمبھ کی ‘جادوئی آنکھوں’ والی مونالیزا فرمان خان کی ہو گئیں: کیرالہ میں پولیس پروٹیکشن میں بین المذاہب شادی!

    ”میناب لڑکیوں کا اسکول“ ٹوما ہاک میزائل کا نشانہ بنا، ہولناک غلطی بے نقاب، پینٹاگون کا اعترافِ جرم!

    ”جنگ تب ختم ہوگی جب میں چاہوں گا، تیل نیچے آئے گا“ ڈونلڈ ٹرمپ صدر امریکا

    فلم وٹی وی کے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    بلاگ

    ’’جے ویکھاں میں عملاں ولے’’ توفیق بٹ کا کالم

    ”جنگ کے اثرات“ میاں حبیب کا کالم

    سرحد پار سے صنعتی فضلے کا ریلا: راوی اور ستلج میں بڑھتی آلودگی، ‘آبی جنگ’ کی دستک ،وفاقی دارالحکومت کے 74 فیصد ندی نالے گندے نالوں میں تبدیل!

    ”پٹرول بم “ توفیق بٹ کا کالم

    ”رجیم چینج کا امریکی کھیل“میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.